سیما علی

لائبریرین
قانونی طور پر بتا دوں کہ تھوڑی سی پگلوٹ ہے لہذا زیادہ باتیں نہ کیجیے گا ۔خیر مجھے تو ذاتی طور پہ پگلوٹ پسند ہیں مگر آپ برا نہ مانیے گا۔
دعائیں ہماری بہت ساری دلہن کے لئے ۔بالکل ایسا نہیں سادگی اور پگلوٹ میں بہت فرق ہے ۔ہمیں بھی تصنع و بناوٹ والے لوگ نہیں پسند سادہ سی ہیں سلامت رہیں وہ اور عبداللہ ابوزر اور اولیا بہت سارا پیار جیتے رہیں ماں باپ سلامت رہیں آمین
 

یاسر شاہ

محفلین
خیر مانگتے رہنا چاہیے ۔۔۔ہر قسم کی چیز کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا کرتے رہنا ۔۔۔۔۔
ڈھب دیکھیے جون ایلیا کا
مندر ہو مسجد یا دیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
ہے یہ انسانوں کی سیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
ایک عبث جو بیچ میں ہے، اس کا رونا روئے کون
سب ہیں اپنے آپ سے غیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
آپ تو اور بھی ڈرتے ہیں، یار میاں جی شہروں سے
دل جنگل کے وحشی وطیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
میر ے سار ے قاتل مجھ پر جان و دل سے عاشق تھے
میں نے ہی خود کو مارا خیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
وہ جو تجھ سے پہلے تھے کب وہ پاس مر ے ٹھیر ے
تُو بھی میر ے پاس نہ ٹھیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
اب تو اپنے بدن میں بھی کوئی نہیں اپنا یعنی
سر ہے آگے پیچھے پیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر
ہم تو بابا جوگی ہیں، سب کو دعائیں دیتے ہیں
دل کے زخموں سے ہے بیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر

خوب تھے اپنے دادا بھی، خوب تھیں اپنی نانی بھی
خوب تھے طلحہ اور زبیر، سب کا بھلا ہو، سب کی خیر​
 

یاسر شاہ

محفلین
دعائیں ہماری بہت ساری دلہن کے لئے ۔بالکل ایسا نہیں سادگی اور پگلوٹ میں بہت فرق ہے ۔ہمیں بھی تصنع و بناوٹ والے لوگ نہیں پسند سادہ سی ہیں سلامت رہیں وہ اور عبداللہ ابوزر اور اولیا بہت سارا پیار جیتے رہیں ماں باپ سلامت رہیں آمین
ذرہ نوازی ہے آپ کی ۔آمین
 

یاسر شاہ

محفلین
ضرور ہوتا ہو گا ایسا ہی۔ سب اشارے یاسر بھائی کی طرف جاتے ہیں۔ کچھ دن پہلے انھوں نے لنگوٹ کا ذکر کیا تھا اور آج پگلوٹ کا۔
ظالم نہ بنوں کسی کو پگلوٹ کہہ کر یہ تو میں چاہ ہی رہاتھا۔
ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
باپ تھا اس کا میر سلوٹ
جیسی نظم سوچ رہا تھا کس پہ فٹ کی جائے:).سو لیجیے شروع کی ہے:

ایک ہیں اپنی باجی پگلوٹ
ہر دن کھاتی ہیں وہ اک چوٹ

کام ہیں سارے گڑ بڑ ان کے
نیت میں نہیں ہے لیکن کھوٹ

....جاری ہے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ظالم نہ بنوں کسی کو پگلوٹ کہہ کر یہ تو میں چاہ ہی رہاتھا۔
ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
باپ تھا اس کا میر سلوٹ
جیسی نظم سوچ رہا تھا کس پہ فٹ کی جائے:).سو لیجیے شروع کی ہے:

ایک ہیں اپنی باجی پگلوٹ
ہر دن کھاتی ہیں وہ اک چوٹ

کام ہیں سارے گڑ بڑ ان کے
نیت میں نہیں ہے لیکن کھوٹ

....جاری ہے
عبدالرؤوف کی طرف سے کچھ شراکت داری۔

جن کے ساتھ ہے رہتی ہر پل
اک بھتنی ہے اور اک ہے گوٹ 🐐

سبز درخت کی بھتنی جیسے
بھیجا کھاتی ہے یا اخروٹ
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گرچہ میری روٹین نہیں ہے ناشتہ کرنے کی (اکثر سستی کر جاتا ہوں) لیکن چنا پراٹھا۔
میری بیگم اکثر ناراض ہوتی ہے ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے۔ پھر تھک ہار کر کہتی ہے کہ میرا کیا ناشتہ نہیں کرو گے تو عنقریب اپنے بچوں کے دادا لگنے لگو گے۔ 😜
 
Top