سیما علی

لائبریرین
غم نہ کیجئے آپا۔ پھر سے شروع کر دیں گے۔ اب ثمرین کی بنائی ساری چائے عاطف بھائی کو تھوڑی پینے دیں گے۔
فوراً ہم لوگوں کو ثمرین کیوں یاد آتی ہے بٹیا ۔اُنکا کردار بھی۔ اس لڑی کے لئے لازم و ملزوم ہوا 🤩
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیوں نہ کریں غم ہماری بٹیا کیا کیا چیز چھوڑیں گی ۔راجو انار کلی طوطے 🥲🥲🥲🥲🥲🥲
گل جانے والی یا چھوڑ دینے والی چیزوں کا غم نہیں کرتی، بلکہ اس سے ہمارےاندر مثبت طاقت پیدا ہوتی ہے آگے بڑھنے کی۔ الحمدللہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فوراً ہم لوگوں کو ثمرین کیوں یاد آتی ہے بٹیا ۔اُنکا کردار بھی۔ اس لڑی کے لئے لازم و ملزوم ہوا 🤩
لیکن ثمرین کو ہم چائے کے لیے یاد نہیں کرتے بلکہ عاطف بھائی کو سنانے کے لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ثمرین کی تعریف کرتے رہتے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
گل جانے والی یا چھوڑ دینے والی چیزوں کا غم نہیں کرتی، بلکہ اس سے ہمارےاندر مثبت طاقت پیدا ہوتی ہے آگے بڑھنے کی۔ الحمدللہ
نیکی میں شمار ہے یہ بھی پر غم اور خوشی زندگی کے ساتھ ساتھ ہیں ؀
غم رہا جب تک کہ دَم میں دَم رہا
دَم کے جانے کا نہایت غم رہا
 
سیما علی

لائبریرین
وعدہ رہا ہمارا آپ سے آپکو غمگین نہ ہونے دیں گے بٹیا۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مگر کیا کریں کہ عاطف بھائی کو ہمیشہ ثمرین کی بنائی چائے ہی اچھی لگتی ہے تو ہم بھی اسی کا نام لیتے ہیں۔
ہمیں یوں اس کی حمایت کرنی پڑتی ہے کہ وہ برسوں سے اس دھاگے والوں کی خدمت کر رہی ہے اور ایک دن کی غفلت سے اس پر طعن کی گئی ۔
ہے نا بھئی افسوس کی بات !
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غلط خبریں دینے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ چاہے وہ اپنی چائے کے متعلق ہی خبریں دے رہے ہوں۔

ہمیں یوں اس کی حمایت کرنی پڑتی ہے کہ وہ برسوں سے اس دھاگے والوں کی خدمت کر رہی ہے اور ایک دن کی غفلت سے اس پر طعن کی گئی ۔
ہے نا بھئی افسوس کی بات !
نیا دور شروع ہو چکا ہے اور آپ ثمرین کی حمایت میں لڑی کو دو قدم پیچھے کی طرف لے گئے شمشاد بھائی کی طرح۔
پر سانوں کی۔۔۔ نہ ہم نے کوئی غلط خبر دی اور نا ثمرین کی غفلت پر ایک حرف کہا۔ :rollingonthefloor:
 
وہ بات یہ تھی کہ ثمرین کے ساتھ ساتھ ہ بھی نا انصافی کا نشانہ بن گیا تھا ۔ اور ہم بن گئے خدائی فوجدار ۔ :rollingonthefloor:
 
سیما علی

لائبریرین
آپا ہماری سمجھیں بس ثمرین کا دکھ ، اور کوئی نہ سمجھا۔
پھر آپکو اسی بات پر میکائیل کی بڑے مزے کی بات سناتے ہیں ۔کل ہمارے پاس جو ہماری مدد کرنے آتیں ہیں ۔۔تو وہ آئیں تو پوچھنے لگیں باجی کیا کیا کرنا ہے تو ہم نے کہا کھانا ہم نے پکا لیا ہے تو پہلے باورچی خانہ صاف کر لو پھر ایک دو اور کام بتائے رباب نے بھی کچھ کہا وہ بیٹھے ہوئے کھیل رہے تھے کہنے لگے ۔۔۔
ٔ+Nova she’s not an octopus 🐙 why you Mama is so cruel to her be kind towards her🤩🤩🤩🤩🤩
 
Top