حلوا بھی کبھی کہہ کر بنوا لینا چاہیے ۔۔۔چائے کے معاملے میں تو ویسے بھی نرمی سے کام لینا چاہیے، سختی سے کہنے پر چائے بنانے والا منع بھی کر سکتا ہے !
رحمت ہو آپ پر اللہ پاک کیجو فرضی کردار ہیں ان پہ نرمی ہونی چاہیے ۔
شدت سے آمین الہی آمین کہا ہم نے آپ کی بات پر ۔سیما جی ہمیں اللہ تعالیٰ اپنی مرضیات پہ چلنے والا بنائے اور اپنے خاص قرب کی لذت چکھائے ۔آمین
طرزِ حکومت دیکھیں تو دل بے حد کڑھتا ہے۔پیپلوں نے تو سندھ اور کراچی دونوں کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔۔سچ اللہ کی رحمت کو بھی زحمت بنادیا ہے سڑکوں کا حال تو اسقدر بُرا ہے کہ جسکا ذکر کرکے دل دکھتا ہے ۔اور دل چاہتا ہے صرف پیدل ہی سفر کیا جائے ۔۔۔ضرر پہنچانے والی خبریں سن سن کر صبح کا مشاہدہ روح پرور ہے۔کیا ظلم کی انتہاکی گئی ہے شہباز گل کے ساتھ ایک بالکل صائب بات کہنے پر ۔کل پی آئی اے میں الیکشن تھا ،میں نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا پی ٹی آئی کو ۔جیتنا تو بہرحال پیپلوں نے ہی ہے۔