گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چاہتے ہیں کہ سب کے لئے دعا کریں کہ اللہ پاک بچا کے ہی رکھیں۔ ہم نے آج یہ لفظ سنا تو ڈکشنری کھولنے کی بجائے آپ سے پوچھ لیا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ٹرک بھر جائے گا پھر تو ایک لاکھ بار مچل مچل کے ضمانت جمع کروانے کا۔۔ اگر ایک لاکھ کے مچلکے ہوں۔
چونکہ ہر مچلن کی ایک قیمت ہوتی ہے اس لیے یہ مشکل پیش نہیں آتی۔ ایک لاکھ کے مچلکوں کے لیے تھوڑی سی ڈانس بھی کرنی پڑتی ہے۔ مائیکل جیکسن سٹائل میں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حالت کیسی ہوتی ہو گی مائیکل جیکسن کے سٹائل میں ڈانس کرنے سے۔۔ جیسے کہ 440وولٹ کا کرنٹ لگا ہو
خیر ایسی بات نہیں۔ ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ کیسی حالت ہوتی ہے۔ کسی کے عالم وجد میں رقص کرتے ہوئے پلیٹلٹس گر جاتے ہیں۔ اور کسی کی سانس اکھڑنے لگتی ہے 🤓
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خود تو ڈانس کرتا ہی تھا ، اوپر سے قبر سے اٹھا کر مردوں کا بھی ڈانس کراتا تھا ۔
عجیب ہی ڈانسر تھا بھئی ۔

خیر ایسی بات نہیں۔ ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ کیسی حالت ہوتی ہے۔ کسی کے عالم وجد میں رقص کرتے ہوئے پلیٹلٹس گر جاتے ہیں۔ اور کسی کی سانس اکھڑنے لگتی ہے 🤓
دل کھول کر ہنسے ہم آپ کی اس تشریح پر۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
بھائی ذرا یہ تو بتائیے کہ مچلکے کیا ہوتے ہیں
رہ نہ جائے کوئی چیز پوچھنے والی۔
مچلکے ہم نے تو دیے عدالتوں میں کئی ایک۔ اس لیے بتادیتے ہیں کہ کیا ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کا حکم جاری ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک لاکھ روپے بطورِ ضمانت جمع کروانے ہیں۔ ایک لاکھ روپے کی زمین کے کاغذات کی کاپی یا زمین کا فرد نکلوا کر اُس کی کاپی جمع کروانی ہوتی ہے جس کی مالیت کم از کم ایک لاکھ ہو۔
 
آخری تدوین:

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
زندگی میں کبھی ضرورت نہ پڑی تھی۔ پر جب والدِ محترم کا انتقال ہوا تو اُن کے کچھ اکاؤنٹس تھے اِس لیے سب اکاؤنٹس کے لیے علیحدہ علیحدہ کیس کرنے پڑے اور پھر علم ہوا کہ کتنی ذلالت ہوتی ہیں اپنا حق لینے میں بھی۔ اور اسی لیے مچلکے دینے پڑے باقی اگر کوئی اور قسم بھی ہوتی ہے تو مجھے علم نہیں۔
 
سادہ الفاظ میں ضمانت نا؟
لو جی علم حاصل کرنے کے لئے چین حانے کا بھی کہا جاتا ہے اور ہم نے تو بس محفل میں علم کی تلاش کی کوشش کی ہے۔ اور محفل جوائن کرنے کا مقصد بھی تو یہی تھا کہ کچھ سیکھنے کو ملے گا مگر یوں سنا سنا کر سکھایا جائے گا، معلوم نہ تھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زندگی میں کبھی ضرورت نہ پڑی تھی۔ پر جب والدِ محترم کا انتقال ہوا تو اُن کے کچھ اکاؤنٹس تھے اِس لیے سب اکاؤنٹس کے لیے علیحدہ علیحدہ کیس کرنے پڑے اور پھر علم ہوا کہ کتنی ذلالت ہوتی ہیں اپنا حق لینے میں بھی۔ اور اسی لیے مچلکے دینے پڑے باقی اگر کوئی اور قسم بھی ہوتی ہے تو مجھے علم نہیں۔
شجر سایہ دار جیسے ہوتے ہیں والدین اولاد کے سر پر، ذرا سا ان کے اوجھل ہونے کی دیر ہوتی ہے تو کیسی دھوپ جھلسانے لگتی ہے روح کو بھی۔ وہی جانیں جو اس سائے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
 
Top