وجی

لائبریرین
جناب ہوتا ہے ایسا خاص اس دھاگے میں اگر آپ نے اس پیغام سے پہلے والے پیغام کا وقت نوٹ کیا ہو۔
ایک ہی وقت میں دونوں پیغامات آئے اس وجی سے معانقہ ہوگیا۔
 

ابن توقیر

محفلین
خوابِ غفلت سے بیدارہونے کی دعاوں کے ساتھ ایک نئے دن کا آغاز کرنے لگا ہوں جی۔

ثابت ہوا کہ میری طرح موبائل میں حروف تہجی کی تصویر رکھنا ہم جیسے ان پڑھ لوگوں کیلئے مفید ہے۔
سُپرسمائلس۔میرا تو اب پکا ارادہ ہے جی کہ لیپ ٹاپ کے بیک گراونڈ پر حروف تہجی کی تصویرچسپاں کردوں۔
 

ابن توقیر

محفلین
طاق جفت نامی گیم کبھی کھیلی ہے بچپن میں کسی نے۔ہاتھ میں "بنٹے" رکھ کر بند مٹھی سے پوچھا جاتا تھا کہ "جوت" ہے یا "طاق"؟
 

یوسف سلطان

محفلین
کچھ "ف"کا بھی خیال رکھا ہوتا بھائی--
طاق جفت نامی گیم کبھی کھیلی ہے بچپن میں کسی نے۔ہاتھ میں "بنٹے" رکھ کر بند مٹھی سے پوچھا جاتا تھا کہ "جوت" ہے یا "طاق"؟
جی بہت زیادہ کھیلی ہے یہ گیم توقیر بھائی مگر "جوت،طاق" کا پہلی دفعہ پڑھا ،شاید اردو میں کہتے ہوں-
پنجابی میں اسے "کلی ،جوٹا"بھی کہتے ہیں-
کلی:ایک (طاق )
جوٹا:دو(جفت)
 
گیا وہ وقت، جب ایسی گیمز کھیلا کرتے تھے.
نہیں بھولتا، تو وہ دن جب نماز کے دوران سجدے میں جاتے ہی تمام بنٹے جیب سے نکل کر صف پر بکھر گئے. اور بقیہ نماز گھر آ کر پوری کی.
 
Top