طارق شاہ

محفلین
فکر ہوگئی مجھے، کہ میں سمجھا دعوت کھانا کھانے کی تھی، اب پتہ چل رہا کہ یہاں تو دعوت کھانے کی بات ہو رہی ہے
دعوت کو کیوں کھانا ، کھانے کو ہی کھانا صحیح ہوگا ، کیا خیال ہے صاحبو؟
 

طارق شاہ

محفلین
گورا قبرستان کی اصطلاح ہمارے ہاں رائج یا استعمال میں ہے
بلکہ ہم نے خود دیکھا بھی ہے کراچی میں.
جبکہ یہاں کالا قبرستان یا گندمی قرستان نہ دیکھا نہ سُنا
 

شمشاد

لائبریرین
لالکُرتی کے قریب راولپنڈی میں بھی گورا قبرستان ہے۔ یہ وہ قبرستان ہیں جس میں گورے دفن ہوئے تھے۔ غالباً یہ انگریزوں کے دور کے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نان کباب، ساتھ میں پودینے کی چٹنی ہو جائے تو اور بھی اچھا ہے۔ چائے اور میٹھا تو ویسے بھی دعوت کا حصہ ہوتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
واہ جی! مانگ کر کیا لانا، جو جی چاہتا، میزبان پر ہی لاد کر لے آنا تھا
یا اپنے گھر اُس سے پکوالیتیں
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
یہ سب یوں ہی مذاق میں کہا گیا ، میزبان کا صبر آزمانا کہیں بھی درست نہیں۔
نان کباب روز تو نہیں مگر پودینہ کی ہری چٹنی روز کا معمول ہے ہمارے گھر میں
 

طارق شاہ

محفلین
ٹم ٹم کی طرح ہی
پرسوں : یعنی گزرے دن سے پہلے والا دن یا آنے والے کل کے بعد والا دن
بھی اختراع کی وجہ یا سبب جاننے کی توسط سے ذہن میں آتا ہے
 
Top