طارق شاہ

محفلین
لیجئے ایک اور بات کہ، کیا آپ کو معلوم ہے کہ غبارہ کو انڈیا کے بہت سے
علاقوں میں " پھونکنا " کہا جاتا ہے، شاید سندھ میں بھی یہی پکارا جاتا ہے
سیاست کی طرف ذہن نہیں گیا آپ کی بات درست ہے ، کہ موضوع چاہیے ہمارے لوگوں کو
 

الف عین

لائبریرین
میں نے 'پھکنا' تو سنا ہے آبائی وطن جاؤرہ میں، مدھیہ پردیش میں زیادہ تر "پھگا" بولا جاتا ہے، شمالی مشرقی ہندوستان میں غبارہ
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں سُنے کبھی یہ الفاظ پھونکنا، پھکنا یا پھگا۔ ہماری طرف سب کے سب اردو میں غبارہ ہی کہتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
پرانے زمانے کے کئی رسم و رواج تعلیم یافتہ طبقہ نے ختم کردئے
مگر اب بھی بہت سارے اگر شہروں میں نہیں تو مضافات میں قائم ہیں
مثلاّ مسلمان کا جمعہ کی نماز کے بعد کوئی نیا کام شروع کرنا
اور ہندو کا بدھ کے روز کو اس سلسلے میں شبھ جاننا ۔
اور بھی کوئی ایسی بات ہے جو آپ کو یاد ہو ؟
 

شمشاد

لائبریرین
تعلیم کا یہی تو فائدہ ہے کہ فضول قسم کے رسم و رواج ختم کر دیئے جائیں۔ کیونکہ ان فضول رسوم میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کا بھی زیاں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک سے نہیں کہہ سکتا لیکن در اصل منگل کا نام ہی منگل اس لئے رکھا گیا ہے کہ اس دن کئے گئے کام ’منگل مئے‘ ہوتے ہیں۔ ویسے اگ الگ علاقوں میں الگ الگ دن شبھ مانے جاتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
جی صحیح کہاآپ نے کہ ہرعلاقے کے اپنے مخصوص، یا اخذ کردہ ٹوٹکے ( rituals) ہیں
کسی کے ہاں کوئی دن تو کسی کے کوئی عمل ۔ ہمارا کیا، ہم نے جہاں کہیں بھی ایسا کچھ دکھا تو :
ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم ۔۔ والا ہی معاملہ ہوتا ہے
 
آخری تدوین:

عندلیب

محفلین
حضرت میں کبھی کبھی کھانے بناتے ہوئے بھی انجوائے کرتی ہوں یقین نہ ہوتو میرے گھر والوں سے پوچھ لیں ۔
 

طارق شاہ

محفلین
خوشی ہوئی جان کر ، مگر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کیا انجوائے کرتی ہیں ، چائے یا کھانا ،
کہ کھانا بناتے بناتے کھانا ؟ ۔

خوشی اِس بات کی بھی ہوئی کہ شمشاد بھائی نے چائے کے اوقات مقرر کردیے ہیں :)
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
ڈالنا کیا کیا ہوتا ہے اچھی دال کے لئے
کچھ لوگ تو آرٹی فیشل بروتھ (مختلف ذائقوں والی) دال کو خوش ذائقہ کرنے
کے لئے استعمال کرتے ہیں
مجھے بذات خود، مسوُر کی دال، جو تھوڑے مکھن میں لہسن اور کالے زیرےکی
بگار دی ہوئی ہو، اچھی لگتی ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ذیرہ نہیں لکھا طارق شاہ نے، ورنہ بہت سے لوگ یہ املا کی غلطی کرتے ہیں، مذید، ذندگی، اور زمہ، ذرا کئی جگہ لکھا دیکھا ہے
 
Top