طارق شاہ

محفلین
زیادہ ہی مزے کی بنی ہوگی جو اب تک یاد ہے
ہمارے گھر سے شیرینی کچھ زیادہ ہی حجاب
برتتی ہے کہ کبھی کبھی سوجی کے حلوے یا
پھرعیدین میں شیرخورمہ یا سیوئیوں کی صورت
جلوہ افروز ہوتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سیوئیاں تو خیر عید پر بنتی ہی ہیں لیکن عید کے علاوہ بھی بنانے پر کوئی ایسی پابندی تو نہیں۔ کبھی بھی بنا سکتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
شکر سے وہ رغبت نہیں جو نوجوانی یا کم سِنی میں رہی، کہیں بنی بنائی مل گئی
یا کسی نے پیش کردی، تو کھا لیتے ہیں ، از خود بنانے کی تکلیف نہیں کرتے
البتہ سہ پہر کی چائے میں بسکٹ یا کریکر ضرورشامل ہوتا ہے
 

طارق شاہ

محفلین
صبح کی چائے میں کیا کچھ شامل ہوتا ہے؟

ضرور سیرئل شامل ہوتا ہو گا ناشتے میں۔ کارن فلیکس یا کھ اور۔

ظہورِ سحر عموماّ (ہمیں یوں لگتا ہے) کہ ہمارے اُٹھنے سے ہی ہوتا ہے
بیگم نماز سے فارغ ہو کر سیریل، بنانا اور دُودھ کے ساتھ پیالے میں دیتی ہیں
سیریل گندم کا اور خشک میوے کے بنے ہوئے چند ایک ہمارے فیورٹ میں سے ہی ہوتا ہے
اور اس کے بعد چائے آتی ہے ،
یہ ہفتے میں پانچ دن کا معمول ہے ، ہفتہ اور اتوار ہم ایک دن انڈا اور ایک دن حلیم ،پائے
، نہاری ، کلیجی، یا پھر حلوہ پُوری میں سے کسی ایک کا جو بیگم بنادے کا ناشتہ کرتے ہیں ۔
چُٹھی والے دن بیگم نماز پڑھ کر سو جاتی ہیں اور ہمارا دیر سے ہی ناشتہ ہوتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
غائب ہیں عندلیب تو، میں ہی عرض کر دوں کہ آج ناشتے میں صرف فروٹ بسکٹ کھا کر چائے پی لی ہے
 

طارق شاہ

محفلین
فروٹ بسکٹ کا ناشتہ آپ نے کیا تو ہم نے آج پراٹھا اور کل یا پرسوں کی بچی سوجی کا حلوہ، اور تازہ بھنی بنڈیوں کا ناشتہ کیا
آج نومبر کی پہلی منگل تھی اور ورجینیا کے گورنر کے ساتھ ساتھ لوکل الیکشن بھی تھا اس لئے چھٹی تھی
١١ بجے ووٹ ڈال آئے (بچے ہوئے کھانے ، کھانے میں ہمیں کوئی عار نہیں ، تین چار دن کا بھی کھا لیتے ہیں )
 

شمشاد

لائبریرین
قیاس ہی کر سکتا ہوں کہ تین چار دن کا باسی کھانا کھانے کے بعد آپ کیا محسوس کرتے ہوں گے۔
 

طارق شاہ

محفلین
کہنے کو تو یہ تین چار دن قبل کا پکا کھانا ہوتا ہے، مگر کیونکہ اسے ہاتھ ،
نہ تیاری میں اور نہ ہی تیار ہونے کے بعد کھانے یا نکالنے میں لگا ہوتا ہے
اور پراپر کنٹینر اور ٹمپریچر میں ہی پکنے کے بعد رکھا گیا ہوتا ہے ، اس لئے
فریش اور صاف ہی ہوتا ہے ، اور کچن اور گھر بھی فلی ایئر کنڈیشنڈ ہیں تو
اتنا کنٹمینشن کا خطرہ نہیں جتنا انڈیا پاکستان یا ان ممالک میں جہاں درجہ حرارت
گرم اور ریفریجریشن کی سہولت نہیں ، اور کھانے کو پکانے، کھانے اور نکالنے
میں ہاتھ کا استعمال کیا جاتا ہے، وہاں شاید نہ کھایا جائے ہم سے
اور دوسروں کو بھی نہ ہی کھانے کامشورہ ہو ہمارا .
 

الف عین

لائبریرین
گرم کیا جائے مائکرو ویو اون میں اور تازہ۔۔۔ ہم نے تو چھ چھ باہ باسی بریانی کھائی ہے، امریکہ میں یہاں نہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
لازمی امر ہے کہ بریانی پراپر کنٹینر میں freez کی گئی ہوگی ۔
کوئی بھی فوڈ کی، اگر سٹوریج صحیح نہیں ہوگی تو زیادہ عرصے
فرج کے فریزر میں رکھنے سے freezer burn ہو سکتا ہے
جو کسی بھی فوڈ کا کلراور ذائقہ (رنگ و ہیّت) بدل دیتا ہے ۔
airtight bag یا containers میں بہت لمبے عرصے تک رکھا
جاسکتا ہے اور freezer burn سے بچایا جاسکتا ہے ۔

(فریزر برنڈ فوڈ ،کھایا تو جاسکتا ہے لیکن وہ مزہ اور ذائقہ نہیں ہوتا)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
مزہ نہیں رہے گا تو پھر کھانے کا فائدہ، اس لیے بہتر ہے کہ تھوڑا کھا لیا جائے لیکن تازہ کھایا جائے۔
 

طارق شاہ

محفلین
یہ ہوسکتا ہے کہ چھٹیاں گزارنے گھر گئے ہوں
ویسے بھی انھیں بڑی بے چینی سے ١٠٠٠ مسیجز
پورے ہونے کا انتظار رہتا تھا، اور پورے ہوتے ہی
نئی لڑی نئی دلہن کی طرح پیش کرنے کی کرتے تھے
اب زین فورو نے سارا چارم ہی رفو کردیا ہے
اللہ کرے خیریت سے ہوں اور جلد تشفی کروائیں
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو چھٹیاں گزارنے گھر گئے ہیں، پھر تو خیر ہے۔ لیکن کہیں ایسا تو نہیں کہ ایک سے دو ہو گئے ہوں اور دوسروں کو ہوا بھی لگنے دی ہو۔
 

طارق شاہ

محفلین
بھائی بڑی گھمبیر باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے ۔
عمران سیریز کا کوئی باب ہی لگتا ہے ۔ پراسراریت ، اور تجسس
ڈرامہ ۔
 
Top