طارق شاہ

محفلین
خیریت رہی کہ اس عمل میں ہم پر

ٹماٹر نہیں پڑے ورنہ
ثابت اور گلے سڑے ٹماٹروں نے
جنج نکال کر ہماری کیا سب کی آنکھوں کو
چکاچوند کردینا تھا ، یعنی ٹماٹروں نے ہمارا
حال وہ کرنا تھا کہ ۔۔ بس مت پوچھیں
خُدا سے دعا ہے کہ ہمارا حافظہ اور معیارِ
خوردنی بہتر کرے ، ہم لفظ کھانے کے بجائے
دماغ اور انواع اقسام کی نعمتیں کھائیں
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
زحمت نہ ہو تو یہ بھی بتادیا جائے کہ مِیاں اور ٹِنڈے میں کیا فرق ہے ؟
کیا دونوں کا ذائقہ کدو ( یا لوکی) کی طرح ہی ہے ؟
ایک متجسّس
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور جانیں لیکن ہم نے تو آج تک میاں نام کی کوئی سبزی نہیں سُنی۔

البتہ میاں اور ایک مشہور چوپائے میں قدر مشترک پائی جاتی ہے کہ دن رات کام کرتے ہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
ظہرانہ، عصرانہ اور عشائیہ کے علاوہ بھی معینہ وقت کی نسبت سے
کوئی نام ہے جوکسی تقریب طعام، یا کوئی اہتمام کے لئے مقرر ہو
 

طارق شاہ

محفلین
غور کرنے پر بھی ذہن میں نہیں آتا ، سحری صرف رمضان میں مستعمل ہے
اسی طرح نہاری، صبح نہار منہ کھائی جانے والی ایک ڈش ایجاد ہوئی تھی
جو اب زیادہ تر شام یا رات کو ہی کھائی جاتی ہے ۔ (کہیں کہیں اب بھی صبح کو)
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں، کھانے والے نہ صبح دیکھتے ہیں نہ رات، ان کو تو بس کھانے سے غرض ہوتی ہے۔
 
Top