طاق ہو اگر آدمی پھل کی شناخت میں جو کے تجربہ سے ہو ہی جاتاہے تو نقصان کا احتمال نہیں رہتا۔ چنانچہ تربوز کو خریدنے سے پہلے کان کے قریب لاکرہاتھ سے بجاکے دیکھ لیاجائے ۔اگر جھنجھنا رہا ہے تو سرخ بھی ہے ، میٹھا بھی ہے اور تیار بھی ہے ۔خربوزہ لینے سے پہلے پیندے یا سر سے سونگھ کر دیکھیں اگر تیزخوشبوہے تو بس وہ صرف خوشبو ہے اور اگر ہلکی اور اتنی ہلکی کے قوت لگا کر سونگھنا پڑے تو یہ خرید لیں ۔انگوروں پر ہلکا سا بھورا پن ہے تویہ اِ س کی لذّت کے دوچند ہونے کااشارہ ہے اور نری ہریالی ہے تو یہی وہ انگور ہیں جن کے کھٹے ہونے کا عندیہ بی لومڑی دے گئی ہیں۔
آم شروع شروع میں دکانداروں کے پیسے بٹورنے کا ذریعہ ہوتے ہیں کہ انہیں زبردستی پیلا کرکے بازار میں رکھ دیا جاتا ہے ۔لہٰذا شروع کا آم خریدناٹھیک نہیں ہے۔ویسے پھل جب آپ اُسے دیکھتے ہیں تو یہ بھی آپ کو دیکھتا ہے اور سچ سچ کہہ دیتا ہے من کی بات،اس کی بات غور سے سُنیں اور اُسی پر عمل کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دکاندار کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:
ظالم تاجر کل بھی تھے اب بھی ہیں ۔۔۔۔۔اب مگر زیادہ ظالم ہوگئے ہیں ۔پیسہ کمانا مقصدِ اولیں ہے ، خرید وفروخت میں خریدار کی بھلائی اِن کا مطمح ِ نظر نہیں رہا۔انٹر نیٹ پر اشتہاروں کا طومار ہے ،ترغیبات کےشوروہنگام میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔بازارِ تجارت میں وہ غُل، اُدّھم اور ہاہاکارمچی ہے جس سے دل ڈرتا ہے اور کلیجہ کانپتا ہے کہ کہیں آسمان ہی نہ گر پڑے۔۔۔۔

آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
طاق ہو اگر آدمی پھل کی شناخت میں جو کے تجربہ سے ہو ہی جاتاہے تو نقصان کا احتمال نہیں رہتا۔ چنانچہ تربوز کو خریدنے سے پہلے کان کے قریب لاکرہاتھ سے بجاکے دیکھ لیاجائے ۔اگر جھنجھنا رہا ہے تو سرخ بھی ہے ، میٹھا بھی ہے اور تیار بھی ہے ۔خربوزہ لینے سے پہلے پیندے یا سر سے سونگھ کر دیکھیں اگر تیزخوشبوہے تو بس وہ صرف خوشبو ہے اور اگر ہلکی اور اتنی ہلکی کے قوت لگا کر سونگھنا پڑے تو یہ خرید لیں ۔انگوروں پر ہلکا سا بھورا پن ہے تویہ اِ س کی لذّت کے دوچند ہونے کااشارہ ہے اور نری ہریالی ہے تو یہی وہ انگور ہیں جن کے کھٹے ہونے کا عندیہ بی لومڑی دے گئی ہیں۔
آم شروع شروع میں دکانداروں کے پیسے بٹورنے کا ذریعہ ہوتے ہیں کہ انہیں زبردستی پیلا کرکے بازار میں رکھ دیا جاتا ہے ۔لہٰذا شروع کا آم خریدناٹھیک نہیں ہے۔ویسے پھل جب آپ اُسے دیکھتے ہیں تو یہ بھی آپ کو دیکھتا ہے اور سچ سچ کہہ دیتا ہے من کی بات،اس کی بات غور سے سُنیں اور اُسی پر عمل کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دکاندار کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔۔۔
عام طور پر مردوں کو سودا خریدنے کا یہ تجربہ نہیں ہوتا بھیا آپ تو اس کام میں خوب طاق ہیں ماشاء اللہ بھابھی خوب خوش ہوتیں ہونگیں ۔۔۔ ایکدن ہم سبزیاں چھانٹ کے لے رہے تھے تو ایک صاحب ہمارے ساتھ ہی سبزیاں خرید رہے تھے پوچھنے لگے بہن ٹماٹر خوب پکے ہوئے لے لوں تو یقیناً آپکی بھابھی خوش ہونگیں ہم نے کہا بھائی ویسے تو بہت پکے ٹماٹر جلدی خراب ہوجائیں گے سارے نہ لیں پکے آدھے کچے پکے لیں اور کچھ تیار لے لیں ۔.بہت خوش ہوئے اور
دعائیں دینے لگے بہن بہت شکریہ ۔۔
 
Top