باتیں موسم گرما کی

فالسو کا شربت بھی گرمیوں کی ایک سوغات۔۔

282871_233451833439950_1692857630_n.jpg
 

مہ جبین

محفلین
مہ جبین آپا اور شمشاد بھائی آجائیں یہاں- یاد رہے کہ خالی ہاتھ نہیں آم کے ٹوکرے بھی ہمراہ لانے ہیں:)
زحال مرزا بھائی میرے پاس آموں کے ٹوکرے تو نہیں ہیں ہاں دعاؤں کے ٹوکرے ہیں جو نظر نہیں آتے اسلئے انکی کوئی تصویر نہیں ہوسکتی، لہٰذا اَن دیکھی دعاؤں کے ٹوکروں سے کام چلائیں
اللہ ہم سب کو دین دنیا کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے ، ہم کو اپنے والدین کے لئے صدقہء جاریہ اور ہماری اولاد کو ہمارے لئے صدقہء جاریہ بنائے آمین
 

ساجد

محفلین
ان دھاروں کو ہم لوگ " ڈوکے" کہتے ہیں اور بزرگوں کا فرمان ہے کہ ان میں بہت طاقت ہوتی ہے۔
ویسے ہمارے گاؤں میں بھی کافی سارے جامن کے درخت ہیں لیکن گھر والے ہمیشہ یہی نصیحت کرتے ہیں کہ بیٹا اسکے اوپر مت چڑھنا کیونکہ اسکی لکڑی بہت کمزور ہوتی ہے اور ذرا سے وزن سے مختلف آوازین نکالتی ہوئی دارِفانی سے کوچ کر جاتی۔
"ڈوکے" مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ خواہ بصرے کے ہوں یا بھینس کے:)۔ اب طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ڈوکے (بھینس کے) ہیپا ٹائٹس اور ٹائفائڈ کا سبب بنتے ہیں لیکن اس وارننگ کا ہمارے بچپن کی عادت نے ذرا بھی اثر نہیں لیا اور گاؤں جا کر صبح اور شام کے اوقات میں اس کا لطف اٹھاتا ہوں اور ہماری نصف بہتر ،چونکہ شہر کی پروردہ اور طب سے متعلق ہیں، اس حرکت پرہم پر خوب گرجتی ہیں۔۔۔خدا کا شکر ہے آج تک برسی نہیں :)۔
 

افلاطون

محفلین
اچھا مزیدار بات یہ ہے کہ میں پیدا فروری میں ہوا مگر گرمیاں مجھے جی جان سے پسند ہیں
میں پاکستان تھا تو جب لائیٹ چلی جاتی تھی تو گرمی میں بڑے آرام سے سویا رہتا تھا - پچھلے سال جب میں کراچی گیا تھا توبھی
بڑے مزے سے بناء بجلی کے رات کو سویا رہا:)

بھیا جی آج کل کے حالات میں تو یہ خوبی ایک ماورائی طاقت بن گئی ہے۔ بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیری اور پیاز کی چٹنی ہمارے ہاں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے بہنا:)
اور یہ دوسری والی ڈش کے بارے میں بتائیے گا میں نے پہلے مرتبہ سنا ہے اس کا نام ؟
میں بھی شوق سے کھاتی ہوں یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضرور
ویسے ایک مزے کی بات ہے کہ مجھے اتنی زیادہ گرمی نہیں لگتی :)
اس لئے مجھے گرمیاں اچھی لگتی ہیں چھٹیاں جو ہوتیں ہیں اور میں تو ہمیشہ لطف اندوز ہوتیں ہوں :)
 

زبیر مرزا

محفلین
زحال مرزا بھائی میرے پاس آموں کے ٹوکرے تو نہیں ہیں ہاں دعاؤں کے ٹوکرے ہیں جو نظر نہیں آتے اسلئے انکی کوئی تصویر نہیں ہوسکتی، لہٰذا اَن دیکھی دعاؤں کے ٹوکروں سے کام چلائیں
اللہ ہم سب کو دین دنیا کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے ، ہم کو اپنے والدین کے لئے صدقہء جاریہ اور ہماری اولاد کو ہمارے لئے صدقہء جاریہ بنائے آمین
آپا بہنوں کی تو دعائیں بڑی قبولیت والی ہوتی ہیں ان سے بڑھ کر بھلا اور کیا چاہیےبھائیوں کو-
میری دونوں بہنیں بڑی ہیں اور اتنا وہ اپنی اولاد کے لیے فکرمند نہیں ہوتیں جتنا ہم بھائیوں کے لیے-
ذرا ہمیں کوئی مسئلہ ہوا تو فوراً دعا ووظائف شروع - بہنوں کے دل ماؤں سے ہوتے ہیں
 

نایاب

لائبریرین
شکر دوپہر ے ،،،،،،،،،،،،،،، سردائی دے وڈے پیالے
پاکستان میں رہتے اپنی گرمیاں تو ایسے سے ہی کاموں میں گزرتی رہیں ۔
اب ایسی آوارہ گردوں کی یادیں یہاں کون شریک کرے ۔
 

تعبیر

محفلین
اوہ اسکا مطلب ہے کہ ابھی اسکی طبعیت نہیں سمجھی
اللہ اسے جلد از جلد شفا دے
 
Top