باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

اجزاء :
آدھی شملہ مرچ، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹنے ہیں۔
دو عدد انڈے
ایک عدد آلو (۲۵۰ سے ۳۰۰ گرام والا)، کدو کش کرنا ہے
۱۰۰ گرام گاجر کدوکش کی ہوئی
ایک عدد نوڈل کا پیکٹ
دو عدد سبز مرچ
ایک عدد چھوٹی پیاز باریک اور چھوٹی کٹی ہوئی
نمک اور مرچ حسب ذائقہ

سب سے پہلے نوڈل کی سویوں کو توڑ لیں اور اس کو ابال لیں۔
پانی نچوڑ کر اس کو آلو، گاجر، شملہ مرچ سبز مرچ پیاز میں ملا لیں۔
اب انڈے توڑ کر اس میں ملا دیں اور اچھی طرح ملا لیں، ساتھ ہی نمک اور مرچ بھی شامل کر لیں۔
اب ایک بڑے فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کر لیں اور اس آمیزے کو اس میں ڈال دیں۔
ایک طرف سے پکنے کے بعد اس کو بڑی احتیاط سے اَلٹ لیں اور دوسری طرف سے بھی پکائیں۔
آمیزے کی تہ تقریباً آدھ سینٹی میٹر سے پون سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔

تجربہ کامیاب رہا تو نتائچ سے مطلع فرمائیے گا۔
یہ کیا بنا؟
 
جی نہیں۔ ٹماٹر ڈال کر انڈوں کا خاگینہ بنتا ہے۔ انڈا گھوٹالا کے لیے دال میں انڈے کو ڈالا جاتا ہے جسے انڈا گھوٹالا یا دال گھوٹالا کہتے ہیں۔
محمد خلیل الرحمن صاحب یہ دال والا انڈا گھوٹالا کبھی زندگی میں نہیں کھایا بس دعا کریں کہ میرے گھر والی مان جائے یہ بنانے کے لئے وہ کہتی ہے بس جو روایتی کھانے جس طرح سے بنتے ہیں بس وہ بنائیں نئے نئے چونچلے نہ نکالیں۔
 
لگتا ہے آپ کبھی اکیلے نہیں رہے۔ ہر طرح کی ڈش بناکر کھانی پڑتی ہے۔ ہم نے بریانی مصالحے میں ٹنڈے بھی بناکر کھائے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
جی نہیں۔ ٹماٹر ڈال کر انڈوں کا خاگینہ بنتا ہے۔ انڈا گھوٹالا کے لیے دال میں انڈے کو ڈالا جاتا ہے جسے انڈا گھوٹالا یا دال گھوٹالا کہتے ہیں۔

مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس ڈش کو انڈا گھوٹالا کہا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں بھی بنتی ہے۔:)
 
آخری تدوین:
لگتا ہے آپ کبھی اکیلے نہیں رہے۔ ہر طرح کی ڈش بناکر کھانی پڑتی ہے۔ ہم نے بریانی مصالحے میں ٹنڈے بھی بناکر کھائے ہیں۔
محمد خلیل بھائی بہت کوشش کی ٹنڈے اور کریلے گھر میں لانے کی پر ہربار ناکام ہی رہا۔بینگن تو خیر مجھے بھی نہیں پسند صرف چڑانے کے لئے بول دیتا ہوں کہ آج میرا بینگن کھانے کو دِل کر رہا ہے۔
 
میں نہیں الحمدللہ وہ ہی کھلاتی ہیں ہاں بکرا عید پر کڑاہی والی بوٹی بھون کر کھلائی تھی جو بہت پسند کی گئی ۔
بھائی ہمیں تو ہر طرح کی سبزی، تمام دالیں، خاص طور پر گھر پر جڑیں نکالی ہوئی مونگ، چکن، مٹن، مچھلی فرائی، مچھلی بھونی ہوئی، مچھلی کا سالن، ابلی ہوئی مچھلی، بیکڈ مچھلی، مشروم سب کچھ پسند ہے۔ بڑا گوشت البتہ ڈاکٹر نے منع فرمایا ہے لیکن دوہزار سولہ تک کھایا اور مزے لے لے کر کھایا، بیف بریانی بھی بہت پسند تھی۔
 
آخری تدوین:
بھائی ہمیں تو ہر طرح کی سبزی، تمام دالیں، خاص طور پر گھر پر جڑیں نکالی ہوئی مونگ، چکن، مٹن، مچھلی فرائی، مچھلی بھونی ہوئی، مچھلی کا سالن، ابلیس ہوئی مچھلی، بیکس مچھلی، مشروم سب کچھ پسند ہے۔ بڑا گوشت البتہ ڈاکٹر نے منع فرمایا ہے لیکن دوہزار سولہ تک کھایا اور مزے لے لے کر کھایا، بیف بریانی بھی بہت پسند تھی۔
اِس میں سے ابلیس ہوئی مچھلی ، بیکس مچھلی ، گھر پر جڑیں نکالی ہوئی مونگ یہ سب میں نے ابھی تک نہیں کھایا
 
مجھے تو آلو کے چپس بنانے میں بہت مزا آتا ہے میں چاول کا آٹا اور کبھی کبھی انڈا لگا کر فرائ کرتا ہوں بہت کرسپی بنتے ہیں۔
 
IMG20190718195954.jpg
کم سے کم جاسمن بہن تصویر میں تو بھرا ہوا دکھاتیں ویسے یہ ہے کیا؟
 
Top