محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
آٹو کریکٹ کی کارستانی اور کچھ ٹائپو۔ تدوین کردی ہے۔بُرا نہ مانیے گا محمد خلیل الرحمن صاحب آپ بڑے ہیں یہ نام کچھ عجیب سے لگ رہے ہیں بیکس مچھلی ، ابلیس مچھلی
آٹو کریکٹ کی کارستانی اور کچھ ٹائپو۔ تدوین کردی ہے۔بُرا نہ مانیے گا محمد خلیل الرحمن صاحب آپ بڑے ہیں یہ نام کچھ عجیب سے لگ رہے ہیں بیکس مچھلی ، ابلیس مچھلی
اُبلی ہوئی مچھلی بھی ایک بار کھائی ہے پر بیک کی ہوئی مچھلی کا کبھی اتفاق نہیں ہوا ہاں کمانڈوز کو دیکھا تھا ایک بار وہ لوگ مچھلی کو پانی میں اُبال کر چھوٹے چھوٹے پیس کرکے کھا رہے تھے۔آٹو کریکٹ کی کارستانی اور کچھ ٹائپو۔ تدوین کردی ہے۔
اس ترکیب کو مختصر کرکے ٹرائی کیا آجاجزاء :
آدھی شملہ مرچ، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹنے ہیں۔
دو عدد انڈے
ایک عدد آلو (۲۵۰ سے ۳۰۰ گرام والا)، کدو کش کرنا ہے
۱۰۰ گرام گاجر کدوکش کی ہوئی
ایک عدد نوڈل کا پیکٹ
دو عدد سبز مرچ
ایک عدد چھوٹی پیاز باریک اور چھوٹی کٹی ہوئی
نمک اور مرچ حسب ذائقہ
سب سے پہلے نوڈل کی سویوں کو توڑ لیں اور اس کو ابال لیں۔
پانی نچوڑ کر اس کو آلو، گاجر، شملہ مرچ سبز مرچ پیاز میں ملا لیں۔
اب انڈے توڑ کر اس میں ملا دیں اور اچھی طرح ملا لیں، ساتھ ہی نمک اور مرچ بھی شامل کر لیں۔
اب ایک بڑے فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کر لیں اور اس آمیزے کو اس میں ڈال دیں۔
ایک طرف سے پکنے کے بعد اس کو بڑی احتیاط سے اَلٹ لیں اور دوسری طرف سے بھی پکائیں۔
آمیزے کی تہ تقریباً آدھ سینٹی میٹر سے پون سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔
تجربہ کامیاب رہا تو نتائچ سے مطلع فرمائیے گا۔
لحیم بنایا تھا۔کم سے کم جاسمن بہن تصویر میں تو بھرا ہوا دکھاتیں ویسے یہ ہے کیا؟
ہمیں بھی آپ کے ہاتھوں بنی یہ عجیب و غیب سی ڈش ضرور کھانی ہے!!!ابلیس ہوئی مچھلی
مبارک ہو...لحیم بنایا تھا۔
گڑبڑ گھٹالا!!!یہ کیا بنا؟
سارا نیٹ چھان مارا موا دال والا انڈا گھٹالا کہیں نہ ملا...جی نہیں۔ ٹماٹر ڈال کر انڈوں کا خاگینہ بنتا ہے۔ انڈا گھوٹالا کے لیے دال میں انڈے کو ڈالا جاتا ہے جسے انڈا گھوٹالا یا دال گھوٹالا کہتے ہیں۔
مسور کی دال میں چنے کی دال ملانے سے اچھی نہیں بنتی ۔مزیدار اسپشل دال
اجزا:
ترکیب:
- چنے کی دال ۳۰۰ گرام،مسور کی دال ۱۰۰گرام کسی گلاس وغیرہ میں ماپ لیں
- دیسی گھی ۲۰۰گرام
- دہی ۱۰۰ گرام
- لہسن ادرک تازہ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
- سرخ مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
- سفید زیرہ دو چائے کا چمچ
- پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
- سبز مرچ۱۲ عدد ( ۵ عدد باریک کاٹ لیں)
- ہینگ ایک چٹکی (نا بھی ڈالیں تو کوئی بات نہیں)
- نمک حسب ذائقہ
- پیاز باریک کٹی ہوئی ۲ سے ۳ عدد درمیانی سائز
- ٹماٹر ۲۵۰ گرام
- قصوری میتھی ۴ کھانے کے چمچ
- کشمش صاف ۲۵ سے ۳۰ عدد
- ہرا دھنیا اور ہرا پودینا اور ادرک گارنیش کے لئے۔
دالیں چننے کے بعد اسے سادے پانی سے اچھی طرح دھو کر کم از کم تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔ پتیلی میں دیسی گھی ہلکی آنچ پرگرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکا سنہرا کر لیں۔ادرک لہسن ڈال کرتھوڑا بھونیں۔ اب باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ،باریک کَٹی ہوئی ہری مرچ اور تمام مصالحے ڈال کر بھونیں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور کشمش ڈال دیں اور تھوڑامزید بھونیں۔ اب ساڑھے چار گنا پانی ڈالیں اور ابال آنے دیں ۔اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈال دیں اور ڈھک کر پکائیں۔ جب تھوڑا پانی رہ جائے تو قصوری میتھی اور پانچ سبز مرچ بغیر کاٹے ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔ ہرا دھنیا، ہرا پودینا، ادرک اور دو عدد ہری مرچ باریک کاٹ کر گارنیش کریں۔ گرما گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔
یہ میری ذاتی ریسیپی ہے۔ ٹائپ کرنے میں کوئی غلطی ہو یا سمجھ نا آئے تو پوچھ لیں۔
مونگ مسور ماش تینوں ملاکر بنائیے، یا اس میں چنا اور ارہر بھی ملالیجیے ان پانچوں دالوں کو پکنے کے بعد اچھی طرح گھوٹ لیجیےمسور کی دال میں چنے کی دال ملانے سے اچھی نہیں بنتی ۔
دوپہر میں اگر مسور یا مونگ کی دال بنی ہو اور رات تک کچھ بچ جائے تو اطمینان کے ساتھ اسے ہلکی آنچ پر چڑھائیں اور حسبِ مقدار ایک یا دو انڈے توڑ کر اس میں ڈال دیں اور چمچہ ہلاتے رہیں۔ حسبِ ذائقہ نمک لال مرچ وغیرہ ڈال لیں۔ پانچ سات منٹ میں ایک ملغوبہ تیار ہوجائے گا۔ دال گھوٹالا تیار ہے۔سارا نیٹ چھان مارا موا دال والا انڈا گھٹالا کہیں نہ ملا...
سر اس کی ریسیپی دیں!!!
ہاں گھوٹنے کے بعد اچھی بنتی ہے ورنہ چنے کی دال منہ میں آتی ہے۔مونگ مسور ماش تینوں ملاکر بنائیے، یا اس میں چنا اور ادھر بھی ملالیجیے ان پانچوں دالوں کو پکنے کے بعد اچھی طرح گھوٹ لیجیے
پچمیل دال ہمارے ہاں خوب بنتی ہے اور کھائی جاتی ہے۔ البتہ گھوٹا نہیں جاتا۔مونگ مسور ماش تینوں ملاکر بنائیے، یا اس میں چنا اور ارہر بھی ملالیجیے ان پانچوں دالوں کو پکنے کے بعد اچھی طرح گھوٹ لیجیے
چنے کی دال الگ گلا لیا کریں۔ہاں گھوٹنے کے بعد اچھی بنتی ہے ورنہ چنے کی دال منہ میں آتی ہے۔
میری بنائی ہوئی دال جس نے بھی کھائی ہے بہت پسند کی ہے۔ اس طرح بنانے سے مسور کی دال نظر نہیں آتی۔مسور کی دال میں چنے کی دال ملانے سے اچھی نہیں بنتی ۔