باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

سلنڈر رکھیے۔
اس کی گیس کبھی ختم ہو جائے تو جدید چولہا حاضر ہے۔
IMG-20220914-WA0013.jpg

بجلی جمع لکڑیاں۔
جی ہاں۔ لکڑیوں کے چھوٹے ٹکڑے، جدید پاتھیاں، خالی بھٹے ، کوئلے کچھ بھی جلا لیں ایک بار۔
IMG-20220914-WA0014.jpg

بجلی سے ہلکا سا پنکھا اس چولہے کے اندر لگا ہے جو بہت کم بجلی خرچ کرتا ہے اور پھونکنی کا کام دیتا ہے۔
آپ کو بار بار ہوا دے کر آگ جلانے کا تردد نہیں کرنا پڑے گا۔
میں نے بھی خرید لیا ہے۔ اور دو بار ایمرجنسی ہو گئی۔ گیس چلی گئ۔ سلنڈر میں گیس ختم۔ پھر یہی کام آیا ۔ بلکہ دوسری بار صاحب جو لکڑیاں لئے، بہت بڑی تھیں۔ میں نے گتے وغیرہ جلا کے چائے بنائی۔
یہ چولہا ایڈز میں دیکھا ہے پر کبھی استعمال نہیں کیا
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا یہ لفظ کسی معتبر لغت میں شامل ہو سکا ہے ظہیراحمدظہیر محمد وارث
معتبر تو درکنار ، پکوان کے معنوں میں یہ لفظ کسی غیر معتبر لغت کا حصہ بھی نہیں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے کسی معتبر ادیب نے بھی یہ لفظ حلیم کے لیے استعمال نہیں کیا۔ اس لفظ کے یہ نئے معنی شاید پچھلے آٹھ دس سال کی پیداوار ہیں ۔ کچھ لوگوں نے حلیم کو اس لیے لحیم کہنا شروع کیا کہ حلیم اللّٰہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔ (لاحول ولا قوۃ الاباللّٰہ العلی العظیم!) ۔ ایک اور دلیل جو کچھ لوگ دیتے ہیں وہ یہ کہ حلیم چونکہ گوشت (لحم) سے بنایا جاتا ہے اس لیے اسے لحیم کہنا چاہیے ۔
یہ دونوں کے دونوں دلائل انتہائی بیہودہ ، نامعقول اور فضول ہیں جن کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر۔ ان دلائل پر بات کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے ۔ حلیم شروع سے حلیم ہے اور آخر تک حلیم ہی کہلایا جائے گا ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لحیم تیاری کے آخری مرحلے میں۔۔۔
خواہرم جاسمن ، اگر آپ نے آئندہ حلیم کو لحیم کہا تو پھر ایک شدید قسم کی گرجدار خونخوار خوفناک خطرناک لسانی جنگ کے لیے تیار ہوجائیے جس میں کشتوں کے پشتے لگادیے جائیں گے ۔ ہاں!
اور اگر جنگ سے پہلے مذاکرات کرنا چاہتی ہیں تو پھر سفید جھنڈا لہرادیجیے۔ ہم بتادیں گے آپ کو کہ حلیم کو لحیم کہنا کیوں غلط ہے ۔ :)
 
Top