باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

سید عمران

محفلین
خواہرم جاسمن ، اگر آپ نے آئندہ حلیم کو لحیم کہا تو پھر ایک شدید قسم کی گرجدار خونخوار خوفناک خطرناک لسانی جنگ کے لیے تیار ہوجائیے جس میں کشتوں کے پشتے لگادیے جائیں گے ۔ ہاں!
اور اگر جنگ سے پہلے مذاکرات کرنا چاہتی ہیں تو پھر سفید جھنڈا لہرادیجیے۔ ہم بتادیں گے آپ کو کہ حلیم کو لحیم کہنا کیوں غلط ہے ۔ :)
ان سارے جھنجھٹوں سے بچنے کی ایک ہی راہ ہے کہ آئندہ حلیم بنانے سے توبہ کرلیں...
نہ نو من حلیم ہوگا نہ جنگ چھڑے گی!!!
 
IMG20221231202502.jpg

لحیم تیاری کے آخری مرحلے میں۔۔۔
بہت محنت لگتی ہے لیکن جب بنتا ہے پھر ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
معتبر تو درکنار ، پکوان کے معنوں میں یہ لفظ کسی غیر معتبر لغت کا حصہ بھی نہیں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے کسی معتبر ادیب نے بھی یہ لفظ حلیم کے لیے استعمال نہیں کیا۔ اس لفظ کے یہ نئے معنی شاید پچھلے آٹھ دس سال کی پیداوار ہیں ۔ کچھ لوگوں نے حلیم کو اس لیے لحیم کہنا شروع کیا کہ حلیم اللّٰہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔ (لاحول ولا قوۃ الاباللّٰہ العلی العظیم!) ۔ ایک اور دلیل جو کچھ لوگ دیتے ہیں وہ یہ کہ حلیم چونکہ گوشت (لحم) سے بنایا جاتا ہے اس لیے اسے لحیم کہنا چاہیے ۔
یہ دونوں کے دونوں دلائل انتہائی بیہودہ ، نامعقول اور فضول ہیں جن کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر۔ ان دلائل پر بات کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے ۔ حلیم شروع سے حلیم ہے اور آخر تک حلیم ہی کہلایا جائے گا ۔ :)
پچھلے دنوں ایک جگہ حلیم کی جگہ دلیم بھی لکھا دیکھا۔ شاید وہ دلیے سے حلیم بناتے ہوں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
خواہرم جاسمن ، اگر آپ نے آئندہ حلیم کو لحیم کہا تو پھر ایک شدید قسم کی گرجدار خونخوار خوفناک خطرناک لسانی جنگ کے لیے تیار ہوجائیے جس میں کشتوں کے پشتے لگادیے جائیں گے ۔ ہاں!
اور اگر جنگ سے پہلے مذاکرات کرنا چاہتی ہیں تو پھر سفید جھنڈا لہرادیجیے۔ ہم بتادیں گے آپ کو کہ حلیم کو لحیم کہنا کیوں غلط ہے ۔ :)
ظہیر بھیا! آپ کہیں اور ہم نہ مانیں ایسے تو حالات نہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
معتبر تو درکنار ، پکوان کے معنوں میں یہ لفظ کسی غیر معتبر لغت کا حصہ بھی نہیں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے کسی معتبر ادیب نے بھی یہ لفظ حلیم کے لیے استعمال نہیں کیا۔ اس لفظ کے یہ نئے معنی شاید پچھلے آٹھ دس سال کی پیداوار ہیں ۔
محفل پر بھی سات آٹھ برس سے کچھ ارکان لکھ رہے ہیں۔ یہ سمجھ نہیں آئی کہ اتنے مزیدار کھانے جو موٹا آدمی کیوں کہہ رہے ہیں۔ یہ آپ ہی کا رعب ہے کہ باز آ جائیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھیا! آپ کہیں اور ہم نہ مانیں ایسے تو حالات نہیں۔ :)
یہ ہوئی نا استانیوں والی بات! :D
سدا خوش رہیں ، پھولیں پھلیں ، جگ جگ جئیں ۔ دیگیں بھر بھر کے حلیم پکائیں ، کھائیں اور کھلائیں ۔
جنگ ٹل گئی۔ ورنہ میں تو ہیلمٹ پہنے بہت ڈرا ہوا تھا۔
خواہرم ، آپ کے اس مراسلےکے توسط سے ایک دو باتیں مختصراً اس موضوع پر لکھ دوں تاکہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی گرہ یا وسوسہ ہو تو وہ دور ہو جائے ۔ اللّٰہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے کچھ نام تو ایسے ہیں جو صرف اور صرف اور صرف اللّٰہ تعالیٰ کے لیے ہی استعمال ہوسکتے ہیں لیکن دیگر اسما کو مخلوق کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کیا جاتا ہے ۔اس میں مذہبی لحاظ سے کوئی قباحت نہیں ۔مثلاً ہم کسی شخص کے متعلق یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ بہت شفیق اور حلیم ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ بہت شفیق اور رحمٰن ہے ۔ رحمٰن انتہائی درجہ کی صفت ہے اور یہ نام صرف خالق کے لیے ہی مخصوص ہے ۔ اسی طرح مالک ، مَلِک ، متکبر ، مومن ، مصور ، حَکم ، لطیف ، باعث ، وکیل ، قوی ، جامع ، اول ، آخر وغیرہ وغیرہ اردو اور عربی میں انسانوں اور اشیاء کے لیے عام استعمال کیے جاتے ہیں ۔ دوزخ کے نگراں فرشتے کا نام مالک ہے اور فرشتے اپنا نام خود نہیں رکھتے ۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں نام بخشتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
IMG20230127201148.jpg

کچھ دن پہلے گیس بھی گئی ہوئی تھی اور سلنڈر بھی ختم تھا۔ لکڑیوں اور بجلی سے چلنے والے اس چولھے پہ پکوڑے بنائے۔
شاندار:):):)
 
IMG20230127201148.jpg

کچھ دن پہلے گیس بھی گئی ہوئی تھی اور سلنڈر بھی ختم تھا۔ لکڑیوں اور بجلی سے چلنے والے اس چولھے پہ پکوڑے بنائے۔
شاندار:):):)
بہت ہی خوب ہر مشکل کا حل ہوتا ہے
ویسے کتنا خرچہ آتا ہے سُنا ہے لکڑی بہت زیادہ جلتی ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت ہی خوب ہر مشکل کا حل ہوتا ہے
ویسے کتنا خرچہ آتا ہے سُنا ہے لکڑی بہت زیادہ جلتی ہیں۔
میرا خیال ہے کہ دو ہزار سے کم میں چولھا آیا ہے۔ لکڑی کا زیادہ خرچا نہیں ہے۔ میں نے پلاسٹک کے ایک ٹوٹے ہوئے ٹب میں ردی کاغذ، گتے، بیڈ کے ٹوٹے تختے/شیٹ (بیڈ کی لکڑی کی شیٹس بدلی تھیں) ، شاپر وغیرہ بلکہ ایک کھاد کا پرانا تھیلا پڑا تھا، اس کے ٹکڑے کاٹ کے بھی رکھ لیے تھے۔ روٹی بھی بہت اچھی بنتی ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ گیس اگر موجود ہو تو ہم اس چولھے کو استعمال نہیں کرتے۔ گیس کی عدم موجودگی میں ہم نے کئی بار پانی بھی گرم کیا۔
 
یہ آپ نے بہت اچھا طریقہ بتادیا ہے اصل میں گیس آتی ہے کبھی کبھی چلی جاتی ہے ۔ اگر مہمان آئیں ہوں تو پھر مسئلہ ہوجاتا ہے کھانے کا اُس وقت یہ چولہا کام آجائیگا بہت شکریہ جاسمن بہن

61bd09xec6L.jpg

اگر جیب اجازت دے تو اِسے بھی ٹرائی کیا جاسکتا ہے
 
یہ شاید بجلی سے چلتا ہے۔
 
Top