باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

جاسمن

لائبریرین
IMG20230326101010.jpg
IMG20230326101022.jpg
IMG20230326101036.jpg

دیسی انڈے لینے گئے تو انھوں نے یہ انڈہ بھی تحفے میں دیا جو کہ ان کی مرغی نے انھیں تحفے میں دیا تھا۔ :D
ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار مرغی کا اتنا بڑا انڈہ دیکھا ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
میں نے بہت سنبھال کے فرج میں رکھا اور اپنے سب سے چھوٹے بھتیجے کو ابال کے دے دیا۔ باقی بھتیجی اور بھتیجے بھی فرمائش کرنے لگے تو سوچا کہ یہ فرمائش آگے مرغی تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
چلو انڈا تو سمارٹ ہو گیا۔ خود بھی سمارٹ ہوئی یا نہیں۔
مرغی سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔ ویسے انڈہ دیکھ کے ملنے کا شوق تو ہوا تھا لیکن ہمیں ذرا جلدی تھی۔ اب کے گئے تو ملنے کی کوشش بھی کریں گے اور فرمائش داغنے کے ساتھ تحقیقی سوالات بھی تیار کر کے لے جائیں گے۔ :):):)
 
جاسمن

لائبریرین
ہری مرچ ختم ہے اور صبح آلو بھرے پراٹھے بنانے کا ارادہ ہے۔ ایک تو میری بری عادت ہے کہ کسی چیز کو ضروری سمجھ لوں تو بس اس کے بغیر بات نہیں بنتی۔
 
جاسمن

لائبریرین
کل میں نے پالک کے پتوں میں آلو کے قتلے رکھ کے تہہ کر کے بیسن میں لپیٹ کے پکوڑے بنائے۔ یہ میرا نیا تجربہ تھا۔ بہت مزے کے بنے۔ بیسن کا مکمل آمیزہ بنایا ہوا تھا۔جس میں خشک دھنیا، میتھی، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز، ٹماٹر، امچور، سرخ مرچ، نمک، اجوائن وغیرہ شامل کیے تھے۔
 
سیما علی

یقیناً بے حد مزیدار ہونگے 👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
 
جاسمن

لائبریرین
مونگ کی بھنی دال، کیری کی چٹنی، خوب سینکی ہوئی تازہ روٹی اور دہی کی نمکین لسی۔ اس قدر مزیدار کھانا۔
آج تو لطف آ گیا۔
الحمدللہ رب العالمین۔
 
سید عمران

محفلین
کل میں نے پالک کے پتوں میں آلو کے قتلے رکھ کے تہہ کر کے بیسن میں لپیٹ کے پکوڑے بنائے۔ یہ میرا نیا تجربہ تھا.
کاش ہم بھی ایک گمنام بھیا کو ٹاٹ کے بورے میں لپیٹ کر کہیں چھوڑ آئیں...
یہ ہمارا بھی نیا تجربہ ہوگا...
اس طرح کے مزید آئیڈیاز دیتی رہا کریں!!!
 
عرفان سعید

محفلین
کافی دنوں سے ذہن میں گرین پاستا بنانے کا سودا سمایا ہوا تھا۔ اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا تھا۔ آج شام اشیائے خورونوش کی خریداری میں تازہ اجزائے ترکیبی مل گئے تو فورا گھر آکر سب کے لیے بنایا۔ کچھ تراکیب دیکھنے کے بعد خود ہی کچھ ترمیم و اضافہ کیا۔ سب کو بہت پسند آیا۔ حسبِ عادت تصویر لینا بھول گیا۔ اس لیے انٹرنیٹ سے ایک قریب ترین تصویر مستعار لیتا ہوں۔

green-pasta-sauce.jpg
 
صابرہ امین

لائبریرین
کل میں نے پالک کے پتوں میں آلو کے قتلے رکھ کے تہہ کر کے بیسن میں لپیٹ کے پکوڑے بنائے۔ یہ میرا نیا تجربہ تھا۔ بہت مزے کے بنے۔ بیسن کا مکمل آمیزہ بنایا ہوا تھا۔جس میں خشک دھنیا، میتھی، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز، ٹماٹر، امچور، سرخ مرچ، نمک، اجوائن وغیرہ شامل کیے تھے۔
پکوڑوں میں امچور، ٹماٹر اور میتھی کبھی نہیں ڈالے۔ الگ سے تھوڑے سے بنا کر دیکھتی ہوں۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
مونگ کی بھنی دال، کیری کی چٹنی، خوب سینکی ہوئی تازہ روٹی اور دہی کی نمکین لسی۔ اس قدر مزیدار کھانا۔
آج تو لطف آ گیا۔
الحمدللہ رب العالمین۔
والدصاحب کو مونگ کی خشک دال بہت پسند تھی۔ اچار، لیموں اور پیاز کی سلاد، رائتے کے ساتھ گرما گرم روٹیوں کے ساتھ مزا آجاتا تھا۔ کیا یاد دلا دیا آپ نے!
 
Top