باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

آج ناشتہ میں کاہلی کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے بیگم کے ساتھ مدد کروائی۔
میں نے فرنچ ٹوسٹ بنائے، اور بیگم نے چائے بنائی۔
20200329-105734.jpg

20200329-110821.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
فروٹ چاٹ میں میٹھا صاحب کو نہیں پسند۔ چنے محمد اور ایمی کو نہیں پسند۔ سو فروٹ چاٹ بنا کر تین الگ الگ باؤل میں نکالنی پڑتی ہے۔ اب فروٹ چاٹ کے بعد کسی کا دوپہر کو کھانے کا دل نہیں۔ سو ہم اطمینان سے بیٹھے ہیں۔ البتہ ایمی لگتا ہے باورچی خانہ میں چپس بنانے گئی ہوئی ہے۔
 
آج تین پراٹھے بنائے، تینوں سخت ناہنجار نکلے۔ بس اکڑ گئے۔ ہم نے بھی ان تینوں سے نگاہ پھیر لی اور بیگم کا بنایا ہوا لذیذ پراٹھا کھایا!
 
آخری تدوین:
ہم نے صبح چھولے ، دہی بلے، چٹنی ، چائے اور پراٹھا کھایا ۔دوپہر میں میرے گھر والی نے اُنہی چھولوں کو چاول میں ڈال کر پلاو بنادیا ۔ابھی تیار ہورہا ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top