باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

آج ایک کار نامہ ہم نے بھی کیا!
امی: باقی سب کچھ کر لیتی ہو تو آٹا گوندھنے سے کیوں چڑتی ہو؟
مریم: میں تو بہت شوق سے گوندھتی ہوں۔ اس آٹے کی روٹی پکانے سے آپ چڑتی ہیں! :sneaky:
--------------------------------------------------------
(مریم ایک ریسرچ آرٹیکل سے متعلقہ ڈائیگرام السٹریٹر پر بنانے میں مکمل منہمک)
امی: فورا اٹھو شاباش، آج آٹا تم نے ہی گوندھنا ہے۔
مریم (نہ چڑنے کی کوشش کرتے ہوئے): پھر آپ نے آج آٹا گوندھنے کے متعلق مجھے کوئی نئی ٹپ دینی ہے!
امی (کچن میں مریم کے ساتھ): آٹا ڈالو، پانی ڈالو، ہاتھ ڈالو!
مریم: اب یہ کیا نیا ہو رہا ہے؟ ایسے ہی کرتی ہوں میں! خراب ہو جاتا ہے!
امی: شروع میں سخت سخت رکھو، آخر میں نرم کرو!
مریم (فاتحانہ انداز میں): یہ ہوئی نا نئی بات!
---------------------------------------------------------
(مریم وٹس ایپ پر مصروف جب کہ کچن سے ابو امی کی آوازیں آ رہی ہیں)
امی (زندگی میں پہلی بار) : آ ج آٹا آپ کی بیٹی نے گوندھا ہے!
ابو (سوویں بار بنائی ہوئی ڈش کو بھی سیلیبریٹ کرتے ہیں) اوہو، یہ تو میرا ڈائیلاگ تھا! دیکھیں،آج یہ چیز آپ کی بیٹی نے بنائی ہے!!
(پردہ گرتا ہے۔):sneaky:
 

جاسمن

لائبریرین

عرفان سعید

محفلین
آج ناشتہ میں کاہلی کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے بیگم کے ساتھ مدد کروائی۔
میں نے فرنچ ٹوسٹ بنائے، اور بیگم نے چائے بنائی۔
20200329-105734.jpg

20200329-110821.jpg
بہت خوب!
ہمارے گھر میں بناتے ہوئے ہم انڈے میں تھوڑا سا سِنامن کا پاؤڈر ڈالتے ہیں۔ اس سے ایک مختلف ہی ذائقہ آتا ہے۔ کبھی آزما کر دیکھیں، شاید آپ کو پسند آئے۔
 
جی ہاں۔ آملیٹ والے سب اجزاء۔
یہ میرا اپنا ایجاد کردہ ہے۔:)
اس کی ایک ملتی جلتی شکل یہ بھی ہوسکتی ہے تمام اجزاء سے آملیٹ بناکر اسے ڈبل روٹی کے دو سلائسز کے بیچ رکھ دیں۔ عمدہ انڈا آملیٹ سینڈوچ تیار ہے۔ ڈھین ڈھ ڈھین!!!
 

سید عمران

محفلین
اس کی ایک ملتی جلتی شکل یہ بھی ہوسکتی ہے تمام اجزاء سے آملیٹ بناکر اسے ڈبل روٹی کے دو سلائسز کے بیچ رکھ دیں۔ عمدہ انڈا آملیٹ سینڈوچ تیار ہے۔ ڈھین ڈھ ڈھین!!!
سر یہ تو بچہ بھی کرلے...
سلائس کو ملغوبہ میں لتھڑنا...
پھر اسے بغیر ٹپکائے فرائی پان تک لے جانا...
پھر گرم گرم تیل اچھالے بغیر سلائس ھذا کو تیل میں ڈبونا...
پھر اسی سلائس کو بغیر چپکائے، بغیر جلائے نکالنا...
پھر مذکورہ سلائس ہی کو تیل کا ایک قطرہ ٹپکائے بغیر فرائی پان سے نکال کر پلیٹ میں انڈیلنا بچوں کا کھیل نہیں!!!
:doh::doh::doh:
 
سر یہ تو بچہ بھی کرلے...
سلائس کو ملغوبہ میں لتھڑنا...
پھر اسے بغیر ٹپکائے فرائی پان تک لے جانا...
پھر گرم گرم تیل اچھالے بغیر سلائس ھذا کو تیل میں ڈبونا...
پھر اسی سلائس کو بغیر چپکائے، بغیر جلائے نکالنا...
پھر مذکورہ سلائس ہی کو تیل کا ایک قطرہ ٹپکائے بغیر فرائی پان سے نکال کر پلیٹ میں انڈیلنا بچوں کا کھیل نہیں!!!
:doh::doh::doh:
آپ نے اس مہارت کے ساتھ اس پکوان (تلوان) کو تلا ہے ، اس کے انعام میں آپ کو ملتا ہے، ایک عدد "آنڈے والا برگر".
 

شمشاد خان

محفلین
اجزاء :
آدھی شملہ مرچ، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹنے ہیں۔
دو عدد انڈے
ایک عدد آلو (۲۵۰ سے ۳۰۰ گرام والا)، کدو کش کرنا ہے
۱۰۰ گرام گاجر کدوکش کی ہوئی
ایک عدد نوڈل کا پیکٹ
دو عدد سبز مرچ
ایک عدد چھوٹی پیاز باریک اور چھوٹی کٹی ہوئی
نمک اور مرچ حسب ذائقہ

سب سے پہلے نوڈل کی سویوں کو توڑ لیں اور اس کو ابال لیں۔
پانی نچوڑ کر اس کو آلو، گاجر، شملہ مرچ سبز مرچ پیاز میں ملا لیں۔
اب انڈے توڑ کر اس میں ملا دیں اور اچھی طرح ملا لیں، ساتھ ہی نمک اور مرچ بھی شامل کر لیں۔
اب ایک بڑے فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کر لیں اور اس آمیزے کو اس میں ڈال دیں۔
ایک طرف سے پکنے کے بعد اس کو بڑی احتیاط سے اَلٹ لیں اور دوسری طرف سے بھی پکائیں۔
آمیزے کی تہ تقریباً آدھ سینٹی میٹر سے پون سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔

تجربہ کامیاب رہا تو نتائچ سے مطلع فرمائیے گا۔
 
Top