تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

رضوان

محفلین
لگے رہو ساجد صاحب
آپ کے دم قدم سے محفل کا یہ کونا جگمگا بلکہ کھلکھلا رہا ہے باقی کونوں پر اسی طرح دوسرے قابل فخر و احترام اراکین نور بکھیر رہے ہیں اور یوں پوری محفل منور ہے۔
دعا ہے کہ
ماوراء کی چائے (جو کہ اب جوشاندہ ہوگئی ہوگی) سے آپ کے فشارِ دم کو سکون پہنچے۔ :)
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی ، یہ ہماری باتونی بہن ماوراء​
کل سے کچن میں چائے بنا رہی ہے ہمارے لئیے۔;)
چائے تو کل رات کو ہی میں آپ کو دے گئی تھی۔ اس کے بعد تو کھانا بناتی رہی۔۔بناتی رہی۔۔۔بناتی رہی۔۔۔اور ابھی فارغ ہو کر آپ کے لیے دوبارہ چائے بنا کر لائی ہوں۔ کیا یاد کریں گے۔
cup_of_tea.jpg
 
ساجد

محفلین
لگے رہو ساجد صاحب
آپ کے دم قدم سے محفل کا یہ کونا جگمگا بلکہ کھلکھلا رہا ہے باقی کونوں پر اسی طرح دوسرے قابل فخر و احترام اراکین نور بکھیر رہے ہیں اور یوں پوری محفل منور ہے۔
دعا ہے کہ
ماوراء کی چائے (جو کہ اب جوشاندہ ہوگئی ہوگی) سے آپ کے فشارِ دم کو سکون پہنچے۔ :)

رضوان صاحب ، مابدولت آپ سے خوش ہوئے​
دراصل پچھلے دو دن مابدولت بہت مصروف رہے۔ کچھ "ایمرجنسی" کام آن پڑے تھے۔ ہم نے ان سب کو نپٹایا اور دستاویزات پر شاہی مہر لگا کر ان کو اپنے "افسر بے کار خاص" کے حوالے کر دیا۔ شاید ہمارے محل کی منڈیر پر بیٹھے کوے نے یہ سب دیکھ لیا اور رعایا کو ہمارے اس "ٹاپ سیکرٹ " کی خبر کر دی اور نا سمجھ رعایا ہمارے اس "منصوبے" کی افادیت سمجھے بغیر ہی اردو اور انگریزی والا "ہاؤ" "ہُو" مچانے لگی اور ہماری ساری محنت پر پانی پھر گیا۔
اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اپنی رعایا کو آئیندہ اپنے کسی بھی "پاک" ارادے سے بے خبر رکھنے کے لئیے خصوصی انتظامات کریں گے۔ خواہ اس کے لئیے ہمیں "خس کم جہاں پاک" کے مقولے پر عمل کیوں نہ کرنا پڑے۔
اپنے وزراء کی مسلسل نا اہلی اور اپنے پیر استاد کی روایتی طوطا چشمی سے ہم کچھ اس طرح سے پریشان ہوئے کہ بلند فشارِ دم کا شکار ہو گئے۔ گو کہ ابھی ہم نے اپنے آپ کو اپنے ہی کنٹرول میں لے لیا ہے لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ حالات "موافق" ہوتے ہی ہم پھر سے آپے سے باہر ہو جائیں۔
تب ہماری بہن اور مشیرِ خاص یعنی ماوراء کی جوشاندہ نما چائے بھی اپنے ارادہ سے ہمیں باز نہ رکھ سکے گی۔:)
 
رضوان

محفلین
اپنی بنائی ہوئی چائے سے پرھیز کرو انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔
(اب تم پوچھو گی افاقہ؟؟ )
بھئی جو تمہیں سمجھ نا آئے سمجھو وہ فالتو ہے۔ بھرتی کا ہے۔
ویسے اتنی موٹی موٹی کتابیں نقل کرنے کے بعد بھی یہ حال ہے؟
 
ساجد

محفلین
رضوان بھائی، اور جو ساجد بھائی کی اتنی مشکل باتوں سے میرا بی پی ہائی ہو جاتا ہے۔ اس کا علاج بھی تو بتا دیں نہ۔

ماوراء ، پہلے تو مجھے علاج بتاؤ​
آپ کی بھابھی کی "ڈاکٹری" تو ناکام ہو گئی میرا بلڈ پریشر کم کرنے میں!!!:)
 
ساجد

محفلین
اپنی بنائی ہوئی چائے سے پرھیز کرو انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔
(اب تم پوچھو گی افاقہ؟؟ )
بھئی جو تمہیں سمجھ نا آئے سمجھو وہ فالتو ہے۔ بھرتی کا ہے۔
ویسے اتنی موٹی موٹی کتابیں نقل کرنے کے بعد بھی یہ حال ہے؟

رضوان صاحب ، موٹی موٹی کتابیں​
نقل کرتے کرتے ماوراء کی عقل بھی موٹی ہو گئی ہے۔
اسی لئیے تو ہر دوسرے روز دماغ خراب ہو جاتا ہے اور مرمت کروانا پڑتا ہے۔:)
 
ماوراء

محفلین
اپنی بنائی ہوئی چائے سے پرھیز کرو انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔
(اب تم پوچھو گی افاقہ؟؟ )
بھئی جو تمہیں سمجھ نا آئے سمجھو وہ فالتو ہے۔ بھرتی کا ہے۔
ویسے اتنی موٹی موٹی کتابیں نقل کرنے کے بعد بھی یہ حال ہے؟
رضوان بھائی۔۔۔سچی سے میں بہت کوشش کرتی ہوں۔ لیکن دماغ ہی نہیں ہے۔ لکھنا تو دور کی بات۔۔۔میں اتنی موٹی موٹی کتابیں پڑھ بھی لیتی ہوں (ساتھ ڈکشنری رکھی ہوتی ہے:p) پھر بھی لفظ یاد نہیں رہتے۔ لیکن میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میری اردو اب کچھ بہتر ہو گئی ہے۔lol

اچھا۔۔۔اب اتنا کم عقل نہ نہ سمجھیں کہ "افاقہ" کا مطلب نہ آتا ہو۔اچھا۔۔۔اب کسی ملازم کو رکھتی ہوں جو مجھے روز صبح اور شام چائے بنا کر دیا کرے۔ :rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
ماوراء ، پہلے تو مجھے علاج بتاؤ​
آپ کی بھابھی کی "ڈاکٹری" تو ناکام ہو گئی میرا بلڈ پریشر کم کرنے میں!!!:)
ہہہمممم۔۔آپ ایسا کریں کہ آپ آنکھیں بند کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں میں چلے جائیں، ہو سکے تو بچپن پر ایک مضمون لکھ ڈالیں۔ اگر یہ نہیں کر سکتے تو گھر میں یا باہر محلے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھیں۔ یا میرے ابو کی طرح بلڈ پریشر کی گولیاں ہر وقت سامنے والی میز پر رکھا کریں۔ lol
یا ایسا کریں کہ ہر گھنٹے بعد ایک عدد ٹھنڈے یخ گلاس پانی میں چند قطرے لیموں کے ملا کر پئیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔

آرام نہ آنے پر ڈاکٹر ماوراء سے دوبارہ رجوع کریں۔
 
ماوراء

محفلین
اور ہاں۔۔۔اگر آپ نے میری باتوں پر عمل کرنا شروع کر دیا تو آپ کا بلڈ پریشر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔۔
 
رضوان

محفلین
ہہہمممم۔۔آپ ایسا کریں کہ آپ آنکھیں بند کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں میں چلے جائیں، ہو سکے تو بچپن پر ایک مضمون لکھ ڈالیں۔ اگر یہ نہیں کر سکتے تو گھر میں یا باہر محلے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھیں۔ یا میرے ابو کی طرح بلڈ پریشر کی گولیاں ہر وقت سامنے والی میز پر رکھا کریں۔ lol

آرام نہ آنے پر ڈاکٹر ماوراء سے دوبارہ رجوع کریں۔
واقعی یہ سوا لاکھ کا نسخہ ہے شاہِ معظم اور مجھ ناچیز کی تجویز ہے کہ حکیمہ کا منہ موتیوں سے بھر دیجیے۔( BP کی ڈبیہ میں میٹھے میٹھے موتی ہمارے بچپن تک تو آتے تھے)
 
تیشہ

zzzbbbbnnnn.gif
بلکل جس کی باتوں سے بلڈ پریشر ہائی ہو اسکے منہ میں جتنے موتی آتے ہیں ٹھونس ٹھانس دیں پھر منہ پر ٹیپ لگا کر منہ سختی مظبوطی سے بند کر دیں ۔
zzzbbbbnnnn.gif
کچھ دیر سکون رہے گا تو بی ۔ پی نارمل رہے گا ۔
 
تیشہ

محفلین
ہہہمممم۔۔آپ ایسا کریں کہ آپ آنکھیں بند کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں میں چلے جائیں، ہو سکے تو بچپن پر ایک مضمون لکھ ڈالیں۔ اگر یہ نہیں کر سکتے تو گھر میں یا باہر محلے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھیں۔ یا میرے ابو کی طرح بلڈ پریشر کی گولیاں ہر وقت سامنے والی میز پر رکھا کریں۔ lol
یا ایسا کریں کہ ہر گھنٹے بعد ایک عدد ٹھنڈے یخ گلاس پانی میں چند قطرے لیموں کے ملا کر پئیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔

آرام نہ آنے پر ڈاکٹر ماوراء سے دوبارہ رجوع کریں۔

یہ تم بی ۔ پی نارمل کے طریقے بتا رہی ہو :confused: ایسے تو بی ۔ پی اور ہائی ہوجائے گا جب سوچنے والا اپنے پیچھلے خوشگوار یادیں سوچے گا پھر ان ناخوشگوار کو سوچے گا جو اب ہورہیں ہیں پھر لازمی ہائی ہی ہونا ہے
zzzbbbbnnnn.gif
zzzbbbbnnnn.gif
 
ساجد

محفلین
ہہہمممم۔۔آپ ایسا کریں کہ آپ آنکھیں بند کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں میں چلے جائیں، ہو سکے تو بچپن پر ایک مضمون لکھ ڈالیں۔ اگر یہ نہیں کر سکتے تو گھر میں یا باہر محلے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھیں۔ یا میرے ابو کی طرح بلڈ پریشر کی گولیاں ہر وقت سامنے والی میز پر رکھا کریں۔ lol
یا ایسا کریں کہ ہر گھنٹے بعد ایک عدد ٹھنڈے یخ گلاس پانی میں چند قطرے لیموں کے ملا کر پئیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔

آرام نہ آنے پر ڈاکٹر ماوراء سے دوبارہ رجوع کریں۔
ڈاکٹر ماوراء صاحبہ (ایم بی بی ایف)​
آپ کے مشورے کا بہت شکریہ۔ مجھے گولیاں سامنے والی میز پر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ انس (آپ کا بھتیجا) ، روزانہ ٹھیک وقت پر ایک ہاتھ میں دوائی اور دوسرے میں پانی کا گلاس تھامے میرے سامنے الہ دین کے جن کی طرح سے حاضر ہو جاتا ہے۔ اگر میں گھر سے باہر ہوں اور دن کے ٹھیک 5 بجے میرے موبائل کی گھنٹی بجے تو "شہزادہ معظم" فون پر ہوتے ہیں ، مابدولت کی جواب طلبی کے لئیے۔ اور "ملکہ عالیہ" کے پند و نصائح بھی سننا پڑتے ہیں ، جیسا کہ "دیکھئیے جی ، گھر سے باہر ہو تو ہوٹل میں کھانا نہیں کھانا ، بروسٹ کے تو قریب بھی نہیں پھٹکنا ، پانی زیادہ پینا ہے ، کسی سے الجھنا نہیں ہے ، سر چکرائے تو گاڑی نہیں چلانا ورنہ آپ کے چل چلاؤ کا ڈر ہے۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔"
اور یہ فہرست اتنی لمبی ہوتی ہے کہ اس کو یاد رکھنا ہی دماغ چکرا دینے کے لئیے کافی ہے۔
ویسے سچ بتاؤں کہ آنکھیں بند کرکے اپنے بچپن کو چشمِ تصور سے دیکھنا ، کسی خوش الحان قاری صاحب کی قراتِ قرآن یا پھر سٹیریو پر دھیمی آواز میں اپنی پسند کی کوئی حمد ، نعت ، قوالی یا موسیقی ، مرض کی شدت میں کمی لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
رضوان بھائی۔۔۔سچی سے میں بہت کوشش کرتی ہوں۔ لیکن دماغ ہی نہیں ہے۔ لکھنا تو دور کی بات۔۔۔میں اتنی موٹی موٹی کتابیں پڑھ بھی لیتی ہوں (ساتھ ڈکشنری رکھی ہوتی ہے:p) پھر بھی لفظ یاد نہیں رہتے۔ لیکن میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میری اردو اب کچھ بہتر ہو گئی ہے۔lol

اچھا۔۔۔اب اتنا کم عقل نہ نہ سمجھیں کہ "افاقہ" کا مطلب نہ آتا ہو۔اچھا۔۔۔اب کسی ملازم کو رکھتی ہوں جو مجھے روز صبح اور شام چائے بنا کر دیا کرے۔ :rolleyes:

ماوراء ، اپنے منہ میاں مٹھو!!!:)
 
Top