ماوراء
محفلین
سوچ لیجئیے کہہر حال میں کون خوش رہ سکتا ہے؟؟؟
میں رہ سکتی ہوں۔ اور رہتی بھی ہوں۔ یہ پیارے اللہ میاں کی خاص عنایت ہے مجھ پر۔
سوچ لیجئیے کہہر حال میں کون خوش رہ سکتا ہے؟؟؟
میں رہ سکتی ہوں۔ اور رہتی بھی ہوں۔ یہ پیارے اللہ میاں کی خاص عنایت ہے مجھ پر۔
ہاں، یہ اچھا آئیڈیا ہے۔تصدیق ہ ی کرنی ہے تو اک بار پھر باجی لکھکر دیکھ لیں ۔
تصدیق ہ ی کرنی ہے تو اک بار پھر باجی لکھکر دیکھ لیں ۔
آپ کے سوال کا جوابمابدولت آج کل درباروں میں مسخرے اس لئیے نہیں رکھتے کہ آج کل کے مابدولت یہ کام خود ہی بڑی خوبی سے سر انجام دے لیتے ہیں۔ ہماری مثال آپ کے سامنے ہے نا!!! ہم اپنی مسخرہ بازی سے اپنی رعایا کو ہنسی کا تحفہ تو نہ سکے لیکن اسے رُلا ضرور دیتے ہیں۔
اور پھر ہم نے تو اپنی عوام کو بار بار تسخیر کر کے اپنی "مسخرہ بازی" کو عالمی شہرت دلا دی ہے۔ قاضی القضاء کو تسخیر کرتے ہوئے ہم خود مسخر ہو گئے تھے اب ہمارا ارادہ جمہوریت کو اپنے دام میں پھنسا کر اسے تسخیر کرنے کا ہے۔ ایک بار پھر تالیوں کا شور اُٹھے گا ہماری اس مسخرہ بازی پر۔ اس شور کو دبانے کے لئیے ہمارے بد خواہ کلاشنکوفوں اور بم دھماکوں سے اک شورِ قیامت برپا کریں گے لیکن ما بدولت ان کی سرکوبی کے لئیے اپنے پیر و استاد کی خدمات حاصل کریں گے۔ اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ ہمارے پیر و استاد ماضی میں سچ مچ کے مسخرے رہ چکے ہیں
۔ہور پُچھوّّّّ
اچھا ماشاء اللہ! آپ خود کو مابدولت بھی تسلیم کرتے ہیں اور مسخرہ بھی۔۔۔ پھر ٹھیک ہے۔۔۔ اگر خود کو مابدولت تسلیم نہ کرتے ہوتے تو میں آپ کو کسی بادشاہ کے دربارہ میں مسخرہ۔۔۔۔۔۔
(مذاق(
سچ کہا بڑے بھائی! کسی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دینا کوئی آسان کام نہیں، وہ بھی اس طرح کہ خود اپنی ذات کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جائے۔ لیکن داد ہے آپ کی ہمت کو اور آپ کی تحریر کو کہ آپ واقعی ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔۔۔ بلاگ پر آپ کے تبصرے پڑھ کر لگتا تھا کہ آپ بہت سنجیدہ شخص ہوں گے۔۔۔ پھر یہ راز کھلا کہ موصوف اچھی حسِ مزاح رکھتے ہیں۔۔۔ اردو محفل پر جب اس دھاگہ کا آغاز کیا تو مجھے بالکل یقین نہ تھا کہ اتنا طول دینے میں کامیاب ہوسکیں گے اور وہ بھی اس طرح کہ مزاح کا رنگ برقرار رہے۔۔۔ لیکن آپ نے سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری۔۔۔ اور امید ہے کہ یہ سلسلہ یہاں موقوف نہیں ہوگا۔۔۔ (خاص طور پر جب تک ماوراء یہاں موجود ہیں
آپ کا مقصد بھی بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔
اور اس دھاگہ کو جب تک اس کے موجودہ رنگ پر جاری رکھ سکیں، جاری رکھئے۔۔۔! ہم اداسی بکھیر رہے ہیں، آپ مسکراہٹ بکھیریئے۔۔۔ دعا ہے کہ کامیابی آپ کے قدم چومے۔۔۔
(اتنی تقریر کافی ہے؟؟؟؟ اب آپ کی تقریر کا بدلہ تو تقریر ہی ملنی تھی نا؟؟؟ )
انشاء اللہ جب کبھی یہ سعادت نصیب ہوئی آپ کو ضرور زحمت دیں گے۔
ایسے میزبان نہ صرف دیکھے ہیں بلکہ ہم خود بھی میزبانوں کی اسی صنف سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیارِ غیر میں یہ صفت آدابِ میزبانی میں شامل ہے
قدمے ہی کیا میں نے تو عرض کیا تھا کہ "دامے، درمے، قدمے و سخنے کے علاوہ" یعنی یہ سب خارج از امکان ہیں لیکن اگر کوئی اور اعانت جو اس تعریف کے زمرہ سے باہر ہو بندہ اس کے لئے حاضر ہے
سچ کہا بڑے بھائی! کسی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دینا کوئی آسان کام نہیں، وہ بھی اس طرح کہ خود اپنی ذات کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جائے۔ لیکن داد ہے آپ کی ہمت کو اور آپ کی تحریر کو کہ آپ واقعی ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔۔۔ بلاگ پر آپ کے تبصرے پڑھ کر لگتا تھا کہ آپ بہت سنجیدہ شخص ہوں گے۔۔۔ پھر یہ راز کھلا کہ موصوف اچھی حسِ مزاح رکھتے ہیں۔۔۔ اردو محفل پر جب اس دھاگہ کا آغاز کیا تو مجھے بالکل یقین نہ تھا کہ اتنا طول دینے میں کامیاب ہوسکیں گے اور وہ بھی اس طرح کہ مزاح کا رنگ برقرار رہے۔۔۔ لیکن آپ نے سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری۔۔۔ اور امید ہے کہ یہ سلسلہ یہاں موقوف نہیں ہوگا۔۔۔ (خاص طور پر جب تک ماوراء یہاں موجود ہیں
آپ کا مقصد بھی بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔
اور اس دھاگہ کو جب تک اس کے موجودہ رنگ پر جاری رکھ سکیں، جاری رکھئے۔۔۔! ہم اداسی بکھیر رہے ہیں، آپ مسکراہٹ بکھیریئے۔۔۔ دعا ہے کہ کامیابی آپ کے قدم چومے۔۔۔
(اتنی تقریر کافی ہے؟؟؟؟ اب آپ کی تقریر کا بدلہ تو تقریر ہی ملنی تھی نا؟؟؟ )
یہیں ہوں۔۔۔
کچن میں۔۔۔۔
میں اردو محفل پر بھی ہوں نا۔۔اور کچن میں بھی۔۔
اردو محفل میں تو تم باتیں کرتی ہو کچن میں کیا کرتی ہو؟