تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
آج کے عہد میں تو بچے لیکچر دیتے ہیں۔ بزرگوں کی کون سنتا ہے۔

ماوراء ، پریشان کیوں ہوتی ہیں؟ در و دیوار کس لئیے لگائے جاتے ہیں؟ اسی لئے کہ یہ آپ جیسی بزرگ ہستیوں کی "جلی" باتیں سنیں۔ (یہاں جلی سے مراد جلی کٹی نہیں۔ ویسے آپ حسنِ ظن سے کام لے سکتی ہیں۔:grin:)
 
دوست

محفلین
پاء جی خوفزدہ کیوں ہیں آپ۔
خوش آمدید ہم کونسا بندے کھاتے ہیں۔
موڈ کی بات ہورہی ہے۔;)
ویسے خوش آمدید
پس موضوع اگر نبیل بھائی یہ پیغام پڑھیں تو آگاہ رہیں کہ بریکٹس کام نہیں کررہیں۔ صفر اور نو پر موجود دونوں‌ بریکٹس ایک ہی قدر ڈال رہی ہیں۔ ((
دائیں سے بائیں والی۔ الٹی نہیں آتی۔ اسے دیکھیے گا۔
وسلام
 
امن ایمان

محفلین
ساجد صاحب زبردست۔۔۔۔:grin:
جو چیز مجھے اچھی لگے تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔۔آپ کا یہ تھریڈ بے حد دلچسپ ہے۔۔۔ آپ کی حس مزاح بہت شارپ ہےاور یاداشت بھی لگتا ہے بہت اعلی پائے کی ہے ماشاءاللہ۔۔۔:)

آپ مزاح پر کچھ لکھیں نا۔۔
 
شاکر صاحب ، خوش آمدید کہنے کا شکریہ​
ما بدولت آج کل خوفزدہ رہتے ہیں اس لئیے اپنا مُوڈ بھی ویسا ہی دکھایا ہے۔
یہ خوف کیسا ہے: ہم بھی نہیں جانتے بہر حال آپ سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں ہم۔
بندے کھانے کی بات آپ نے خُوب کہی۔ قسم خُدا کی وہی فیصل آباد والوں کا مخصوص میٹھا طرزِ تکلم یاد دلا دیا آپ نے۔
ایک فیصل آبادی دوست ہیں میرے ، جب کبھی پاکستان جاؤں اور ان سے ملاقات میں تاخیر ہو جائے تو وہ کہا کرتے ہیں۔ ساڈے توں وکھ کیوں رہندے او۔ اوئے ساجد پائی اسیں کوئی بندے کھاندے آں۔ جس انداز میں وہ یہ مکالمات اپنے منہ سے ادا کرتے اور "آں" کی آواز کو کھینچ کر فیصل آباد کے گھنٹہ گھر جتنا بلند لے جاتے ہیں،یقین کیجئیے کہ اس صوتی زیر و بم کی ملاحت کو الفاظ کے قالب میں ڈھال کر پیش کرنا ممکن ہی نہیں۔ اللہ خوش رکھے آپ کو کہ فیصل آباد کو میں اپنائیت کا ہول سیل ڈپو کہا کرتا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء ، پریشان کیوں ہوتی ہیں؟ در و دیوار کس لئیے لگائے جاتے ہیں؟ اسی لئے کہ یہ آپ جیسی بزرگ ہستیوں کی "جلی" باتیں سنیں۔ (یہاں جلی سے مراد جلی کٹی نہیں۔ ویسے آپ حسنِ ظن سے کام لے سکتی ہیں۔:grin:)
ہاں، سب ہی میری باتوں سے جلتے ہیں۔
icon17wp9.gif
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب زبردست۔۔۔۔:grin:
جو چیز مجھے اچھی لگے تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔۔آپ کا یہ تھریڈ بے حد دلچسپ ہے۔۔۔ آپ کی حس مزاح بہت شارپ ہےاور یاداشت بھی لگتا ہے بہت اعلی پائے کی ہے ماشاءاللہ۔۔۔:)

آپ مزاح پر کچھ لکھیں نا۔۔
امن ایمان ، تعریف کرنے کا شکریہ​
مابدولت ہیں ہی اتنے اچھے کہ آپ جیسی قلم کار کہ جن کی تحاریر میں الفاظ ہیرے کی طرح جَڑے ہوتے ہیں ہماری تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ :)
امن ، سچ پوچھئیے تو میری شخصیت کے دو متضاد پہلو ہیں اور دونوں ہی بہت نٹ کھٹ!!! اس لئیے مجھ پر متلون مزاج ہونے کا "اشتہار" چسپاں کیا جا سکتا ہے۔
جوش نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے "پٹھان کا پوت ، پل میں اولیاء پل میں بھوت" ۔ اگرچہ میں پٹھان تو نہیں ہوں لیکن میری "حرکتیں " ایسی ہیں کہ ان کی وجہ سے دوسروں کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لئیے ابھی میں اپنی منقسم شخصیت کو ایک مرکز پر مجتمع کر کے اسے ادبی رسوم و رواج سے روشناس کروا رہا ہوں۔ یہ دھاگہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اگرچہ اس دھاگے کو تڑوا کر میں کبھی کبھی اردو محفل کے دوسرے محلوں میں جا کر بھی ایک آدھ دولتی جھاڑ آتا ہوں لیکن بعد میں آتا اسی "بوڑھ (بڑ) " کے نیچے ہی ہوں۔ مزاح لکھوں گا۔ چلا تو چلا نہیں تو اپنا چل چلاؤ تو ہو ہی جائے گا۔ ایک تو وقت کی کمی اور دوسرے پردیس میں رہ کر اپنے ماحول سے اتنے لمبے عرصہ تک دور رہنے سے تحریر کی تازگی کا وہ معیار تو نہیں ہو سکتا جو اہالیانِ وطن فراہم کر سکتے ہیں ۔ پھر بھی عنقریب کوشش کروں گا۔ تب تک آپ پیراسیٹا مول کی گولیوں کا بندو بست کر لیں۔ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
میں نے کیا درست فرمایا ہے۔۔۔؟ میں نے بالکل غلط بات کی تھی اور آپ نے اس کو درست قرار دے دیا۔ :?
حالانکہ ہمدری ان برتنوں سے ہونی چاہیے تھی جو ٹوٹے نہیں۔
 
ساجد

محفلین
میں نے کیا درست فرمایا ہے۔۔۔؟ میں نے بالکل غلط بات کی تھی اور آپ نے اس کو درست قرار دے دیا۔ :?
حالانکہ ہمدری ان برتنوں سے ہونی چاہیے تھی جو ٹوٹے نہیں۔

ماوراء ، کبھی سٹین لیس سٹیل کے برتن بھی ٹوٹتے ہیں؟؟؟​
;)

ذرا وہ شیشے کا ٹی سیٹ اٹھا کر ٹرائی کیجئیے ۔ کامیابی ہوئی تو ڈنر سیٹ پر بھی یہ تجربہ آزما سکتی ہیں آپ۔ :)
 
ماوراء

محفلین
مانا کہ میں‌ کم عقل ہوں، پر اتنی نہیں کہ آپ کی باتوں میں آ جاؤں گی۔ اتنے مہنگا ٹی سیٹ توڑ دوں۔huh اور یہ کام تو ویسے بھی بیویاں خاوندوں سے لڑنے کے بعد کرتی ہیں۔
 
ساجد

محفلین
مانا کہ میں‌ کم عقل ہوں، پر اتنی نہیں کہ آپ کی باتوں میں آ جاؤں گی۔ اتنے مہنگا ٹی سیٹ توڑ دوں۔huh اور یہ کام تو ویسے بھی بیویاں خاوندوں سے لڑنے کے بعد کرتی ہیں۔

دیکھئیے ، ما بدولت نے آپ کو کم عقل نہیں کہا​
سائینسی اصول کی بنیاد پر تجربہ کرنے کے لئیے کہا ہے۔ اب ہم سمجھے کہ پاکستان ترقی کیوں نہیں کرتا۔ کیوں کہ ہماری عوام تجربے کرنے سے کتراتی ہے۔​
:rolleyes:
 
ساجد

محفلین
ماشاء اللہ۔۔۔۔۔ آپ کو پہلے ٹکراؤ میں جیسا پایا تھا، حقیقت اس سے بھی کہیں آگے ہے۔ :)

عمار ضیاء صاحب ، ذرہ نوازی ہے آپ کی،:):​
ورنہ اتنی چھوٹی سی عمر میں چیز تو آپ بھی بہت آگے کی ہیں۔ لگتا ہے آپ کا شاگرد ہونا پڑے گا مابدولت کو۔:rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
دیکھئیے ، ما بدولت نے آپ کو کم عقل نہیں کہا​
سائینسی اصول کی بنیاد پر تجربہ کرنے کے لئیے کہا ہے۔ اب ہم سمجھے کہ پاکستان ترقی کیوں نہیں کرتا۔ کیوں کہ ہماری عوام تجربے کرنے سے کتراتی ہے۔​
:rolleyes:
کیا میں نے کہا کہ آپ نے مجھے کم عقل کہا۔۔۔۔؟؟:rolleyes:
 
Dilkash

محفلین
ساجد ساحب

جو کچھ بھی اپکے اس کالم میں مکالمے کی شکل میں لکھا گیا ھے، انتھائی دلچسپ اور بھترین ڈرامائی قسم کا انشائیہ ھے۔

میری تجویز ھے کہ اسے شائع کیجئے۔
شکریہ
 
Top