تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

تیشہ

محفلین
کیا میں نے کہا کہ آپ نے مجھے کم عقل کہا۔۔۔۔؟؟:rolleyes:

:rolleyes:
01hmm.gif
 
ماوراء

محفلین
آگے کچھ بھی نہیں ہو گا باجو۔ میں تو بس اس لیے بات کر رہی تھی کہ ساجد انکل کو اپنے اس تھریڈ سے اتنا لگاؤ ہے کہ زیادہ تر یہیں پائے جاتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ساجد ساحب
جو کچھ بھی اپکے اس کالم میں مکالمے کی شکل میں لکھا گیا ھے، انتھائی دلچسپ اور بھترین ڈرامائی قسم کا انشائیہ ھے۔

میری تجویز ھے کہ اسے شائع کیجئے۔ شکریہ

ساجد صاحب!
بالکل درست کہا ہے دلکش نے۔ یقین کیجئے آپ میں مزاح نگاری کی صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ آپ باقاعدہ مزاح نگاری اپنا لیجئے۔
اور اس سلسلے میں دامے، درمے، قدمے اور سخنے کے علاوہ کسی قسم کی بھی معاونت درکار ہو تو ناچیز حاضر ہے۔
 
عمار ضیاء صاحب ، ذرہ نوازی ہے آپ کی،:):​
ورنہ اتنی چھوٹی سی عمر میں چیز تو آپ بھی بہت آگے کی ہیں۔ لگتا ہے آپ کا شاگرد ہونا پڑے گا مابدولت کو۔:rolleyes:

نہیں میرے بھائی! یہ دھاگہ پڑھ کر میرا فیصلہ یہی ہے کہ یہاں ایک ہی "چیز" ہے اور وہ ہیں آپ۔۔۔ بلاگنگ والے مشورے پر جلد عمل کرلیجئے خدارا۔۔۔ لگتا ہے دل میں کافی کچھ بھرا ہے۔۔۔ بقول خود پٹھان کی طبیعت پائی ہے۔۔۔ اور پتا نہیں کیا کیا۔۔۔۔۔ الم غلم۔۔۔ :)
گستاخی نہ ہو تو ایک علمی نوعیت کا سوال ہے کہ آج کل کے بادشاہوں نے اپنے دربار میں مسخرے رکھنا کیوں چھوڑ دیے؟؟؟ ;)
 
امن ایمان

محفلین
امن ایمان ، تعریف کرنے کا شکریہ​
مابدولت ہیں ہی اتنے اچھے کہ آپ جیسی قلم کار کہ جن کی تحاریر میں الفاظ ہیرے کی طرح جَڑے ہوتے ہیں ہماری تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ :)
امن ، سچ پوچھئیے تو میری شخصیت کے دو متضاد پہلو ہیں اور دونوں ہی بہت نٹ کھٹ!!! اس لئیے مجھ پر متلون مزاج ہونے کا "اشتہار" چسپاں کیا جا سکتا ہے۔
جوش نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے "پٹھان کا پوت ، پل میں اولیاء پل میں بھوت" ۔ اگرچہ میں پٹھان تو نہیں ہوں لیکن میری "حرکتیں " ایسی ہیں کہ ان کی وجہ سے دوسروں کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لئیے ابھی میں اپنی منقسم شخصیت کو ایک مرکز پر مجتمع کر کے اسے ادبی رسوم و رواج سے روشناس کروا رہا ہوں۔ یہ دھاگہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اگرچہ اس دھاگے کو تڑوا کر میں کبھی کبھی اردو محفل کے دوسرے محلوں میں جا کر بھی ایک آدھ دولتی جھاڑ آتا ہوں لیکن بعد میں آتا اسی "بوڑھ (بڑ) " کے نیچے ہی ہوں۔ مزاح لکھوں گا۔ چلا تو چلا نہیں تو اپنا چل چلاؤ تو ہو ہی جائے گا۔ ایک تو وقت کی کمی اور دوسرے پردیس میں رہ کر اپنے ماحول سے اتنے لمبے عرصہ تک دور رہنے سے تحریر کی تازگی کا وہ معیار تو نہیں ہو سکتا جو اہالیانِ وطن فراہم کر سکتے ہیں ۔ پھر بھی عنقریب کوشش کروں گا۔ تب تک آپ پیراسیٹا مول کی گولیوں کا بندو بست کر لیں۔ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔:grin:

ہیںںںں یہ کیا۔۔میں تو ابھی زندہ ہوں۔۔۔۔اس قسم کی تعریف بعد از زندگی کرتے ہیں نا :grin: ۔۔۔ خیر مذاق برطرف۔۔یہ تو ثابت ہوگیا ہے کہ آپ متلون مزاج ہیں۔۔۔لیکن یہ بات کسی طور پر مانی نہیں جاسکتی کہ آپ پردیس میں رہ کر تحریر میں تازگی نہیں لاسکیں گے۔۔۔آپ میں لکھنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہے اس لیے مزید وقت ضائع کیے بغیر لکھنا شروع کردیں۔۔۔۔

لکھنا شروع ہوگئے ہیں نااااا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟ : )

کیا ہوا باجو۔۔۔؟ یا میں نے کم عقل ہونے کا ثبوت دے دیا ہے؟

ماوراء۔۔>>> یہ کیا بھلا ایسی باتیں سب کے سامنے تھوڑا پوچھی جاتی ہیں۔۔۔؟ :grin:
 
ساجد

محفلین
ساجد ساحب

جو کچھ بھی اپکے اس کالم میں مکالمے کی شکل میں لکھا گیا ھے، انتھائی دلچسپ اور بھترین ڈرامائی قسم کا انشائیہ ھے۔

میری تجویز ھے کہ اسے شائع کیجئے۔
شکریہ
دلکش ، آپ کی دلکش تحریر کا شکریہ​
دلکش اس لئیے کہ آپ نے اس میں میری تعریف کے "اوور ہیڈ برج" باندھ دئیے ہیں۔:cool:
خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا ، آپ لوگوں کی محبتیں ہی مابدولت کی سلطنتِ تخیلات کو چلانے کے لئے "ریونیو" کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔
خبردار ، جو کسی نے ٹیکس چوری کر کے اس ریونیو میں کمی لانے کی کوشش کی۔ :pak:
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب!
بالکل درست کہا ہے دلکش نے۔ یقین کیجئے آپ میں مزاح نگاری کی صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ آپ باقاعدہ مزاح نگاری اپنا لیجئے۔
اور اس سلسلے میں دامے، درمے، قدمے اور سخنے کے علاوہ کسی قسم کی بھی معاونت درکار ہو تو ناچیز حاضر ہے۔

فاتح بھائی ، آپ اسم با مسمیٰ ہیں​
مابدولت کو یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ہمارے پڑوسی ہیں۔ تو جناب کبھی تشریف لائیے نا!!۔ جب کبھی روضہ رسول پر حاضری دینے کا شرف حاصل کریں تو ہمیں شرفِ مہمان نوازی بخشئیے گا۔
اور یہ بات ذہن میں رکھئیے گا کہ ہم مہمانوں کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں ۔ کیوں کہ جب کوئی مہمان ہمارے گھر میں آتا ہے وہ بیچارہ خود کے لئیے ہی نہیں ہمارے لئیے بھی کھانا تیار کرتا ہے۔ میں اور آپ کی بھابھی کچن اور گھر مہمان کے حوالے کر دیتے ہیں اور خود اپنی اپنی ڈیوٹی پر ، اور آپ کا اکلوتا بھتیجا سکول چلا جاتا ہے۔ جب واپس آتے ہیں تو پورا گھر کھانے کی اشتہا انگیز خوشبو سے مہک رہا ہوتا ہے۔
بتائیے ؛ آپ نے آج تک ایسے میزبان کہیں دیکھے ہیں؟؟؟۔
فاتح بھائی ، دامے ، درمے اور سخنے کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن یہ قدمے والی خدمت؟؟؟ کیا ارادے ہیں آپ کے؟!!!!:):):)
 
ساجد

محفلین
نہیں میرے بھائی! یہ دھاگہ پڑھ کر میرا فیصلہ یہی ہے کہ یہاں ایک ہی "چیز" ہے اور وہ ہیں آپ۔۔۔ بلاگنگ والے مشورے پر جلد عمل کرلیجئے خدارا۔۔۔ لگتا ہے دل میں کافی کچھ بھرا ہے۔۔۔ بقول خود پٹھان کی طبیعت پائی ہے۔۔۔ اور پتا نہیں کیا کیا۔۔۔۔۔ الم غلم۔۔۔ :)
گستاخی نہ ہو تو ایک علمی نوعیت کا سوال ہے کہ آج کل کے بادشاہوں نے اپنے دربار میں مسخرے رکھنا کیوں چھوڑ دیے؟؟؟ ;)
عمار ضیاء صاحب ، مابدولت آپ سے خوش ہوئے​
چھوٹے بھائی ، یہ پٹھان والی طبیعت نہیں بلکہ سُسرال کا تھوڑا اثر ہے کہ ان کی اکثریت پشاور اور کوہاٹ میں رہتی ہے۔
جوش مرحوم خود بھی پٹھان تھے لیکن انہوں نے اپنے سوانح عمری میں پٹھانوں کا ذکر ایسے خوبصورت اور لطیف پیرائے میں کیا ہے کہ آپ مسکرائے بناء نہیں رہ سکتے۔

آپ کے سوال کا جواب​
مابدولت آج کل درباروں میں مسخرے اس لئیے نہیں رکھتے کہ آج کل کے مابدولت یہ کام خود ہی بڑی خوبی سے سر انجام دے لیتے ہیں۔ ہماری مثال آپ کے سامنے ہے نا!!! ہم اپنی مسخرہ بازی سے اپنی رعایا کو ہنسی کا تحفہ تو نہ سکے لیکن اسے رُلا ضرور دیتے ہیں۔
اور پھر ہم نے تو اپنی عوام کو بار بار تسخیر کر کے اپنی "مسخرہ بازی" کو عالمی شہرت دلا دی ہے۔ قاضی القضاء کو تسخیر کرتے ہوئے ہم خود مسخر ہو گئے تھے اب ہمارا ارادہ جمہوریت کو اپنے دام میں پھنسا کر اسے تسخیر کرنے کا ہے۔ ایک بار پھر تالیوں کا شور اُٹھے گا ہماری اس مسخرہ بازی پر۔ اس شور کو دبانے کے لئیے ہمارے بد خواہ کلاشنکوفوں اور بم دھماکوں سے اک شورِ قیامت برپا کریں گے لیکن ما بدولت ان کی سرکوبی کے لئیے اپنے پیر و استاد کی خدمات حاصل کریں گے۔ اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ ہمارے پیر و استاد ماضی میں سچ مچ کے مسخرے رہ چکے ہیں
۔
ہور پُچھو​

ّّّّ
 
ساجد

محفلین
ہیںںںں یہ کیا۔۔میں تو ابھی زندہ ہوں۔۔۔۔اس قسم کی تعریف بعد از زندگی کرتے ہیں نا :grin: ۔۔۔ خیر مذاق برطرف۔۔یہ تو ثابت ہوگیا ہے کہ آپ متلون مزاج ہیں۔۔۔لیکن یہ بات کسی طور پر مانی نہیں جاسکتی کہ آپ پردیس میں رہ کر تحریر میں تازگی نہیں لاسکیں گے۔۔۔آپ میں لکھنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہے اس لیے مزید وقت ضائع کیے بغیر لکھنا شروع کردیں۔۔۔۔

لکھنا شروع ہوگئے ہیں نااااا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟ : )

امن ، اللہ آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے​
ایسی بات نہیں ہے کہ کسی کی تعریف اُس کے "تفریق" ہونے کے بعد ہی کی جائے۔ سچ مُچ اللہ نے آپ کے ذہن سے تحریر کے ذریعے "نکاسی الفاظ " کا بہت اچھا انتظام کر رکھا ہے۔:)
مابدولت کے ہوتے ہوئے آپ کو کس نے اختیار دیا کہ آپ کسی کو برطرف کریں؟:mad: یاد رکھئیے مذاق ہمارا جگری یار ہے اس کی برطرفی ہم کو ہرگز قبول نہ ہو گی۔:grin:
مابدولت آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ امورِ سلطنت کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود ہم بہت جلد "بلا" "گر" بننے جا رہے ہیں۔ جہاں ہماری زبان درازی کو رقم طرازی پر محمول کیا جائے گا ، اس بلاگ پر آپ "بے لاگ " اور "بے لحاظ" تحاریر کثرت سے پائیں گی۔ اور ہم " رعایا" کے "بے مُہار" تبصروں پر خود بھی رسی تڑوا تڑوا کر ان کے لتے لیا کریں گے۔;)
 
فاتح

لائبریرین
*ساجد* نے کہا:
مابدولت کو یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ہمارے پڑوسی ہیں۔ تو جناب کبھی تشریف لائیے نا!!۔ جب کبھی روضہ رسول پر حاضری دینے کا شرف حاصل کریں تو ہمیں شرفِ مہمان نوازی بخشئیے گا۔
اور یہ بات ذہن میں رکھئیے گا کہ ہم مہمانوں کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں ۔ کیوں کہ جب کوئی مہمان ہمارے گھر میں آتا ہے وہ بیچارہ خود کے لئیے ہی نہیں ہمارے لئیے بھی کھانا تیار کرتا ہے۔ میں اور آپ کی بھابھی کچن اور گھر مہمان کے حوالے کر دیتے ہیں اور خود اپنی اپنی ڈیوٹی پر ، اور آپ کا اکلوتا بھتیجا سکول چلا جاتا ہے۔ جب واپس آتے ہیں تو پورا گھر کھانے کی اشتہا انگیز خوشبو سے مہک رہا ہوتا ہے۔
بتائیے ؛ آپ نے آج تک ایسے میزبان کہیں دیکھے ہیں؟؟؟۔
فاتح بھائی ، دامے ، درمے اور سخنے کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن یہ قدمے والی خدمت؟؟؟ کیا ارادے ہیں آپ کے؟!!!!:):):)

انشاء اللہ جب کبھی یہ سعادت نصیب ہوئی آپ کو ضرور زحمت دیں گے۔
ایسے میزبان نہ صرف دیکھے ہیں بلکہ ہم خود بھی میزبانوں کی اسی صنف سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیارِ غیر میں یہ صفت آدابِ میزبانی میں شامل ہے:)
قدمے ہی کیا میں نے تو عرض کیا تھا کہ "دامے، درمے، قدمے و سخنے کے علاوہ" یعنی یہ سب خارج از امکان ہیں لیکن اگر کوئی اور اعانت جو اس تعریف کے زمرہ سے باہر ہو بندہ اس کے لئے حاضر ہے;)
 
ماوراء

محفلین
کیا ہوا باجو۔۔۔؟ یا میں نے کم عقل ہونے کا ثبوت دے دیا ہے؟
ماوراء۔۔>>> یہ کیا بھلا ایسی باتیں سب کے سامنے تھوڑا پوچھی جاتی ہیں۔۔۔؟ :grin:
امن، میں نے تمھاری بات کو سمجھنے کی بہت کوشش کی ہے۔ لیکن مجھ کم عقل کو ٹھیک سے مجھ نہیں آئی۔:eek:
کیا تم یہ کہنا چاہ رہی ہو کہ میں نے واقعی کوئی کم عقلی والی بات کر دی ہے؟
اور
میں اب سب کے سامنے باجو سے پوچھوں نا۔۔؟
یا
میں نے کوئی کم عقل ہونے کا ثبوت نہیں دیا
لیکن
اس کے باوجود پوچھ رہی ہوں؟
یا
یہ کہنا چاہ رہی ہو کہ میں کم عقل ہوں ہی نہیں۔
اس لیے
ایسی باتیں سب کے سامنے پوچھوں بھی نہ۔
خیر
جانے دو۔۔۔جو بھی کہنا چاہ رہی۔ میں آویں دماغ پر اتنا زور ڈال رہی ہوں۔
میں تو شکر ادا کر رہی ہوں کہ ابھی شمشاد بھائی نہیں ہیں۔ ورنہ انھوں نے اس بات پر میرے معصوم سے دماغ کو گھما کر ہی رکھ دینا تھا۔ بلکہ اسے (دماغ) ایک بوتل میں ڈال کر کہیں کسی اونچی جگہ پر رکھ دینے کو مشورہ بھی دے دینا تھا۔

بے چارہ میرا دماغ۔۔۔:(
 
کہاں ہے؟؟؟​
:)
 
ماوراء

محفلین
مرمت کے لیے دے کر آئی تھی۔۔۔واپس لینے گئی تو پتہ چلا کہ اس نایاب دماغ کو تو کوئی چرا کر لے گیا۔:evil:
 
ماوراء

محفلین
کیوں، آپ نے جان کر کیا کرنا ہے۔ مجھے تو آپ پر ہی شک ہو رہا ہے۔ آپ نے مرمت ہوا ہوا دماغ چرایا تھا یا بغیر مرمت والا۔۔۔؟؟
 
Top