ہمارے یہاں منچٍیا کہتے ہیں اسے۔ پیڑھی لکڑی کی ہوتی ہے۔
یعنی دو دو بار کہیں تو منچٍیا ہو گا۔ہمارے یہاں منچٍیا کہتے ہیں اسے۔ پیڑھی لکڑی کی ہوتی ہے۔
اڈا شاملِ فہرست نہیں ہوا ابھی تک!صحن میں اڈہ لگاتی تھیں
گویا دیسی تمباکو صحت کے لئے مضر نہیں؟؟؟اس میں امپورٹڈ فلیورڈ تمباکو استعمال ہوتا ہے جو صحت کے لئے انتہائی مضر ہے دیسی حقے میں دیسی تمباکو اور گڑ استعمال ہوتا ہے
بھنگ وغیرہ پیتے رہے ہوں گے۔تمباکو تو دنیا بھر میں یورپیوں نے امریکا سے متعارف کروایا تھا، اگر حقہ برصغیر میں تمباکو کی آمد سے قدیم تاریخ رکھتا ہے تو تمباکو سے قبل اس میں کیا استعمال کیا جاتا تھا؟
ہاہاہا ۔۔۔ افیون بھی ہوسکتی ہےبھنگ وغیرہ پیتے رہے ہوں گے۔
راحل بھائی میں نے ایک بار اپنے جغرافیہ کے استاد سے سنا تھا کہ تمباکو ہندوستان میں اکبر کے دور حکومت میں آیا اب وللہ عالم یہ بات کتنی درست ہےگویا دیسی تمباکو صحت کے لئے مضر نہیں؟؟؟
ویسے مجھے ایک بات کا تجسس ہے کہ برصغیر میں حقے کا رواج کب پڑا؟ تمباکو تو دنیا بھر میں یورپیوں نے امریکا سے متعارف کروایا تھا، اگر حقہ برصغیر میں تمباکو کی آمد سے قدیم تاریخ رکھتا ہے تو تمباکو سے قبل اس میں کیا استعمال کیا جاتا تھا؟
عین ممکن ہے ۔۔۔ اکبر کا دور آتے آتے یورپی تاجر، خصوصاً پرتگیزی بحرِ ہند کے تجارتی راستوں پر اچھا خاصا تسلط قائم کر چکے تھے، اور ساحلی علاقوں میں ان کے تجارتی قلعے اور کوٹھیاں بھی قائم ہوچکی تھیں۔راحل بھائی میں نے ایک بار اپنے جغرافیہ کے استاد سے سنا تھا کہ تمباکو ہندوستان میں اکبر کے دور حکومت میں آیا اب وللہ عالم یہ بات کتنی درست ہے
پنجاب میں بھی زیر کے ساتھ رلّی کہا جاتا تھا۔ لیکن ہم نے عموماً یہ سادہ کپڑوں کی بنی ہوئی دیکھی جو چھوٹے بچوں کے نیچے ڈالی جاتی تھی تاکہ بستر خراب نہ ہو۔ اسی سے یاد آیا کہ بچوں کا ایک لنگوٹ بھی ہوتا تھا موٹے سے کپڑے کا بنا ہوا تکونی شکل کا، جس کی جگہ اب ڈائپر نے لے لی ہے۔
بچوں کے نیچے بچھانے کے لیے بچھونی ہوتی ہے۔ علی ورک ہوتا ہے۔ یعنی کپڑے پہ ایک خاص قسم کا کام کر کے اسے ایک ڈیزائن کی شکل دینا۔ جبکہ بچھانے کے حوالہ سے اگر آپ رلی ورک میں بچھونی بنا لیں یا رضائی کا استر بھی بنا سکتے ہیں۔
لنگوٹ ضروری نہیں کہ موٹے کپڑے کا ہو۔ میں نے اپنے بچوں کے لیے بہت شروع میں لنگوٹ خود سیے تھے۔ ایک سہیلی کے بچے کے لیے، اپنے سب بھتیجوں کے لیے۔ اور ابھی تھوڑے دن ہوئے کہ میں نے اپنی بھتیجی کے لیے لنگوٹ سیے۔ لیکن میں نرم ململ کے بناتی ہوں۔ اس لنگوٹ میں پرانی ململ کے کپڑے کاٹ کے رکھ دیتی ہوں۔
لیکن میں نے اپنے بچوں کو ڈائپر بہت ہی کم استعمال کرائے۔ بچوں کو ٹوائلٹ ٹریننگ تو شروع میں ہی کرا دی تھی۔ پھر بہت سہولت رہتی تھی۔
کیا یہ نہالچے بچھونی کو کہتے ہیں؟ڈائپرز کے تذکرے سے نہالچے یاد آگئے۔ اب تو تقریباً معدوم ہی ہو چکے ہوں گے
اصلاً تو غالباً بچھونا ٹائپ ہی کوئی چیز ہوتی ہے، ہماری طرف عرف میں لنگوٹ کو کہا جاتا تھا۔ مجھے خود بھی ٹھیک سے یاد نہیں کیونکہ بچپن میں ہی دیکھے تھے، جبکہ ڈائپرز اتنے عام اور سستے نہیں ہوئے تھے۔کیا یہ نہالچے بچھونی کو کہتے ہیں؟
ہمارے ہاں کنالی کہتے ہیں۔مٹی کی بنی ہوئی ایک بڑی ٹرے ہوتی تھی جس کو سہنڑک کہتے تھے۔ جس میں آٹا گوندھا جاتا تھا۔ اب سٹیل کی بنی ہوئی استعمال ہوتی ہے جس کو پرات کہتے ہیں۔۔۔
لکڑی کے موٹے اور بڑے بڑے تختوں سے بنی ہوئی سیڑھی تھی جسے پڑسانگ کہتے تھے۔۔۔
میرے لیے یہ نام نیا ہے۔مٹکے اور مٹی کی ہانڈی کے ڈھکن کو چُھونڑی (ن غنہ) کہا جاتا تھا۔
ارے بھئی ۔۔۔۔لیکن ہم نے عموماً یہ سادہ کپڑوں کی بنی ہوئی دیکھی جو چھوٹے بچوں کے نیچے ڈالی جاتی تھی تاکہ بستر خراب نہ ہو
بلاسفیمی ہے رلی کے خلاف جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں کیونکہ ہم نے بھی کافی وقت گزارا ہے رلیاں اوڑھ کر سوتےارے بھئی ۔۔۔۔
کہاں رلی اور کہاں پوتڑا ۔
نعروں کی ضرورت ہو تو حاضر ہوں میں بھی ۔بلاسفیمی ہے رلی کے خلاف جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں کیونکہ ہم نے بھی کافی وقت گزارا ہے رلیاں اوڑھ کر سوتے