بوجھو تو جانیں

علمدار

محفلین
:)
شمشاد بھائی اس دھاگے پر اس دن کے بعد آج نظر پڑی- خیر آپ کی مزید پہیلیوں‌ کا انتظار ہے-
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر بوجھیں :

سر پر نور کے تاج سجائے
دو راجے اک دیس سے آئے

ایک سے ہر کوئی آنکھ ملائے
ایک سے ہر کوئی آنکھ چرائے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آپ نے تو فوراً ہی بوجھ لیا۔ اب کوئی اور ڈھونڈتا ہوں۔

اس دوران ایک بات بتا دیں کہ خربوزہ کھانا کیسا ہے؟ اور خاص کر اس کے لیے جسے بلڈ شوگر ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب نے ملکر حلقہ باندھا
اور ملا کاندھے سے کاندھا

آگے پیچھے چلتے جائیں
باری باری ہاتھ میں آئیں
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
شمشاد نے کہا:
یہ لیں آپ نے تو فوراً ہی بوجھ لیا۔ اب کوئی اور ڈھونڈتا ہوں۔

اس دوران ایک بات بتا دیں کہ خربوزہ کھانا کیسا ہے؟ اور خاص کر اس کے لیے جسے بلڈ شوگر ہو۔
کھا سکتے ہیں لیکن اعتدال کے ساتھ۔

ڈاکٹر صاحب آپ یقین نہیں کریں گے کہ ماشاء اللہ ابھی کھانے کے بعد آم اور خربوزہ دونوں رکھے تھے۔ آم بھارت سے اور خوبوزہ یہاں کا ہی تھا۔ پاکستانی آم ابھی یہاں نہیں آئے۔ تو خربوزہ اتنا میٹھا تھا کہ بتا نہیں سکتا۔ میں نے آم چھوڑ دیا، حالانکہ جب آم موجود ہو تو باقی کسی پھل کو کون دیکھتا ہے۔ اور میں خربوزہ اچھا خاصا کھا گیا۔ اسی لیے آپ سے پوچھا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آپ کا بلاوا آ گیا ہے
مطبخ سے

اس لیے میں ہی لکھ دیتا ہوں

موری سے نکلا ایک سانپ
لیکن تو ڈر سے مت کانپ

منہ ہیں گرچہ اس کے دو
کاٹے گا نہ وہ تجھ کو
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح

اب اپ کی باری پہیلی پوچھنے کی

اور ہاں آج آپ سے بات کر کے اچھا لگا۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بالکل صحیح

اب اپ کی باری پہیلی پوچھنے کی

اور ہاں آج آپ سے بات کر کے اچھا لگا۔


شکریہ شمشاد بھائی :p
لیکن افسوس رابطہ منقطع ہوگیا :(
چلیں ہوتا ہے ! چلتا ہے ! دنیا ہے :wink:
پھر کبھی صحیح :)
_________________________

میری پہلی !
بڑی آسان سی پوچھ لیتا ہوں

4 یار چلے بازار
ایک کے سر پے ٹوپی
ایک کے سر پے بال
ایک کے پیٹ میں گودا
ایک کے پیٹ میں دانت

یہ پہلی جب کی ہے جب میں کوئی 4 یا 5 سال کا تھا :wink:
 
Top