بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
نہ دیکھوں تیرا چہرہ تو یوں محسوس ہوتا ہے
کہ اس دنیا میں جیسے چاندنی راتیں نہیں ہوتیں
 

شمشاد

لائبریرین
یوں مٹا جیسے کہ دہلی سے گمانِ دہلی
تھا مِرا نام و نشاں، نام و نشانِ دہلی
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سمجھ کر تجھے اے موت لگا رکھا ہے
کام آتا ہے برے وقت میں آنا تیرا
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو ہے حکم میرے پاس نہ آئے کوئی
اس لئے روٹھ رہے ہیں کہ منائے کوئی
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مزہ تھا دل لگی کا، کہ برابر آگ لگتی​
نہ تجھے قرار ہوتا، نہ مجھے قرار ہوتا
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ وہ دردِ دل نہیں ہے کہ ہو چارہ ساز کوئی
اگر ایک بار مٹتا تو ہزار بار ہوتا
(داغ دہلوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top