یارب ہمیں تو خواب میں بھی مت دکھائیو یہ محشر خیال کہ دنیا کہیں جسے!!!!!!!!!!!!
سیما علی لائبریرین ستمبر 4، 2021 #1,661 یارب ہمیں تو خواب میں بھی مت دکھائیو یہ محشر خیال کہ دنیا کہیں جسے!!!!!!!!!!!!
سیما علی لائبریرین ستمبر 4، 2021 #1,662 یہ ساری جنتیں یہ جہنم عذاب و اجر ساری قیامتیں اسی دنیا کے دم سے ہیں افتخار عارف
سیما علی لائبریرین ستمبر 4، 2021 #1,663 نرم بھی دل سُخنِ گرم سے اب تک نہ ہُوا دیکھ لی ہم نے تِری شعلہ بیانی واعظ
سیما علی لائبریرین ستمبر 4، 2021 #1,664 ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے اک شمع ہے دلیلِ سحر، سو وہ خاموش ہے!!!!
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2021 #1,665 یہ سنا تھا کہ دیوتا ہے وہ میرے حق ہی میں کیوں ہوا پتھر (عادل رضا منصوری)
سیما علی لائبریرین ستمبر 6، 2021 #1,666 روندے ہے نقشِ پا کی طرح خلق ياں مجھے اے عمررفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے!!!!!!!!! میر درد
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #1,667 یہ خرابات ہے جا خیر سے اپنے گھر کو منہ کی کِھلوائے نہ پھر تیز زبانی واعظ تیری ہی زُلفِ ناز کا اب تک اسیر ہُوں یعنی کسی کے دام میں آیا نہیں ہنوز جوش ملیح آبادی
یہ خرابات ہے جا خیر سے اپنے گھر کو منہ کی کِھلوائے نہ پھر تیز زبانی واعظ تیری ہی زُلفِ ناز کا اب تک اسیر ہُوں یعنی کسی کے دام میں آیا نہیں ہنوز جوش ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #1,668 زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا ذوق
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #1,669 اذاں دی کعبے میں، ناقوس دیر میں پھونکا کہاں کہاں ترا عاشق تجھے پکار آیا محمد رضا برق
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #1,670 اس فتنہ خُو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسد اِس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو! مرزا غالب
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,672 یہ شرارت بھرا لہجہ تو میری عادت ہے تو ہر اک بات پہ یوں نم نہ کیا کر آنکھیں
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,673 نہ آنکھیں ہی برسی نہ تم ہی ملے بہاروں میں ابکے نئے گل کھلے نہ جانے کہاں لے گئے قافلے مسافر بڑی دور جاکر ملے
نہ آنکھیں ہی برسی نہ تم ہی ملے بہاروں میں ابکے نئے گل کھلے نہ جانے کہاں لے گئے قافلے مسافر بڑی دور جاکر ملے
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,674 یہی کہا تھا میری آنکھ دیکھ سکتی ھے کہ مُجھ پہ ٹُوٹ پڑا سارا شہر نابینا احمد فراز
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,675 آنکھوں سے میری ، کون مرے خواب لے گیا چشمِ صدف سے گو ہر نایاب لے گیا پروین شاکر
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,676 انہیں کبھی نہ بتانا میں ان کی آنکھیں ھوں وہ لوگ پھول سمجھ کر مجھے مسلتے ھیں کئ ستاروں کو میں جانتا ھوں بچپن سے جہاں بھی جائوں میرے ساتھ ساتھ چلتے ھیں (بشیر بدر)
انہیں کبھی نہ بتانا میں ان کی آنکھیں ھوں وہ لوگ پھول سمجھ کر مجھے مسلتے ھیں کئ ستاروں کو میں جانتا ھوں بچپن سے جہاں بھی جائوں میرے ساتھ ساتھ چلتے ھیں (بشیر بدر)
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,677 نکلا ہوں شہرِ خواب سے، ایسے عجیب حال میںغرب، میرے جنوب میں، شرق، مرے شمال میں ذوالفقار عادل
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #1,678 نظر نظر ہو پر اتنی بھی بے پناہ نہ ہو بہار آئی تو ہم نے خزاں کو دیکھ لیا خورشید رضوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 14، 2021 #1,679 آپ کی یا د آتی رہی رات بھر چشم نم مسکراتی رہی رات بھر (مخدومؔ محی الدین)
سیما علی لائبریرین ستمبر 14، 2021 #1,680 رگوں میں دوڑتے پھر نے کے ہم نہیں قائل جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے