بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

سیما علی

لائبریرین
یہ کیا قیامت ہے باغبانوں کے جن کی خاطر بہار آئی
وہی شگوفے کھٹک رہے ہیں تمھاری آنکھوں میں خار بن کر
ساغر صدیقی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
افروختن و سوختن و جامہ دریدن
پروانہ زمن شمع زمن گل زمن آموخت
بھڑکنا پروانے نے، جلنا شمع نے اور لباس چاک کرنا گل نے، مجھ ہی سے سیکھا ہے ،
 

سیما علی

لائبریرین
نقشہ فردوس کا باتوں میں دِکھا دیتا ہے
یہ زباں ہے تِری یا خامۂ مانی واعظ

امیر اللّہ تسلیم لکھنوی
 
Top