دستِ رنگیں پہ ترے کس کا لہو چمکے گا رنگ لانے سے رہا ، رنگِ حنا میرے بعد نصیر الدین نصیر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,461 دستِ رنگیں پہ ترے کس کا لہو چمکے گا رنگ لانے سے رہا ، رنگِ حنا میرے بعد نصیر الدین نصیر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,462 دیکھتے دیکھتے ہی ماند پڑے شمس و قمر خود سے بیزار ہوئے صبح مسا میرے بعد ہمدم کاشمیری
عمار نقوی محفلین نومبر 17، 2020 #1,464 اب بھی دماغ رفتہ ہمارا ہے عرش پر گو آسماں نے خاک میں ہم کو ملا دیا
سیما علی لائبریرین نومبر 17، 2020 #1,465 عمار نقوی نے کہا: اب بھی دماغ رفتہ ہمارا ہے عرش پر گو آسماں نے خاک میں ہم کو ملا دیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اب ہے اپنا سامنا درپیش ہر کسی سے گزر گیا ہوں میں جون ایلیا
عمار نقوی نے کہا: اب بھی دماغ رفتہ ہمارا ہے عرش پر گو آسماں نے خاک میں ہم کو ملا دیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اب ہے اپنا سامنا درپیش ہر کسی سے گزر گیا ہوں میں جون ایلیا
سیما علی لائبریرین نومبر 17، 2020 #1,466 نظر سے قتل کر دو نہ ہو تکلیف دونوں کو تمہیں خنجر اٹھانے کی مجھے سر جھکانے کی
مومن فرحین لائبریرین نومبر 18، 2020 #1,467 یہ پیام میرا کہنا تو صبا مودبانہ کہ گزر گیا پیارے تجھے دیکھے اک زمانہ
فہد اشرف محفلین نومبر 18، 2020 #1,468 ہزار شکر کی مایوس کر دیا تو نے یہ اور بات کی تجھ سے بھی کچھ امیدیں تھیں فراق گورکھپوری
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,470 یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا بشیر بدر
فہد اشرف محفلین نومبر 21، 2020 #1,471 آج بھی ہے لکھی ہوئی سرخ حروف میں مجاز دفتر شہر یار میں میرے جنوں کی داستاں مجاز لکھنوی
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,472 نازکی اس کے لب کی کیا کہیے پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے میرتقی میر
شمشاد لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,473 یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیں جب ان کی یخ بستگی پرکھنا تمازتیں بھی شمار کرنا نوشی گیلانی
یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیں جب ان کی یخ بستگی پرکھنا تمازتیں بھی شمار کرنا نوشی گیلانی
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,474 اس کا پتہ کسی سے نہ پوچھو بڑھے چلو فتنہ کسی گلی میں تو ہوگا اٹھا ہوا
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,475 اس تشنہ لب کی نیند نہ ٹوٹے دعا کرو جس تشنہ لب کو نیند میں دریا دکھائے
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,476 یہ عشق و محبت کی روایت بھی عجب ہے پانا بھی نہیں ہے،اُسے کھونا بھی نہیں ہے
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,477 یہ کیا سزا ہے کہ لب تشنہ عمر بھر ساجد میں اپنی ذات کے میدا نِ کربلا میں رہوں
شمشاد لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,478 نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا یوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ ناصر کاظمی
نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا یوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین نومبر 29، 2020 #1,479 ہم فقیروں سے بے ادائی کیا آن بیٹھے جو تم نے پیار کیا میر تقی میر
سیما علی لائبریرین نومبر 29، 2020 #1,480 آسماں پر کوئی تصویر بناتا ہوں، ظفر کہ رہے ایک طرف اور لگے چاروں طرف ظفر اقبال