وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #181 وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #182 یوں ہاتھ دھوئے بیٹھے ہیں دل اور جگر سے ہم گویا کہ نا امید سے ہیں چارہ گر سے ہم (سرور)
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2007 #184 یہ بھی اِک خواب کا جاگا ہوا منظر ہی نہ ہو ترے ہاتھوں میں مرا ہاتھ کہاں ممکن ہے (فاخرہ بتول)
امیداورمحبت محفلین ستمبر 28، 2007 #185 یہی بہت ہے کہ دل اس کو ڈھونڈ لایا ہے کسی کے ساتھ سہی وہ نظر تو آیا ہے (امجد اسلام امجد)
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2007 #187 یوں بھی ہوا ہے دوست، سرِِ بزمِ آرزو احساس تھا اگر تو وہ خود میں کمی کا تھا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 28، 2007 #188 اک بار جسے چاٹ گئی دھوپ کی خواہش پھر شاخ پہ اس پھول کو کھلتے نہیں دیکھا
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2007 #189 اگر نہ ہو ترجمانِ ہستی، تو اس میں حسنِ بیاں نہیں ہے جو ہو نہ خونِ جگر سے رنگیں وہ داستاں داستاں نہیں ہے (سرور)
اگر نہ ہو ترجمانِ ہستی، تو اس میں حسنِ بیاں نہیں ہے جو ہو نہ خونِ جگر سے رنگیں وہ داستاں داستاں نہیں ہے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 28، 2007 #190 یہ خاموشی تو میرے دل کی دیواریں گرا دے گی محبت ہو نہ ہو، پر لب ہلا آہستہ آہستہ
عمر سیف محفلین ستمبر 28، 2007 #192 یقیں رکھتا نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق پر جو دھاگہ ٹوٹنے والا ہو اس کو توڑ دیتا ہوں
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2007 #193 نظر اُٹھی تو ہے اس کی مقامِ خود شناسی میں تعجب کیا کہ سرور آشنائے راز ہوجائے (سرور)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 29، 2007 #194 یہ بزمِ محبت ہے اس بزمِ محبت میں دیوانے بھی شیدائی، فرزانے بھی شیدائی دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رسوائی، انجام بھی رسوائی (صوفی تبسم)
یہ بزمِ محبت ہے اس بزمِ محبت میں دیوانے بھی شیدائی، فرزانے بھی شیدائی دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رسوائی، انجام بھی رسوائی (صوفی تبسم)
شمشاد لائبریرین ستمبر 29، 2007 #195 یوں تو سرور کو سمجھتے ہیں سبھی دیوانہ دیکھئے کیا یہ فقیہانِ حرم کہتے ہیں (سرور)
precious_pearl محفلین ستمبر 30، 2007 #197 آنکھوں نے بنا ڈالے ہیں اک بات پر دھیرے سے خشکی کے سمندر میں پانی کے جزیرے سے
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #198 یہ حسن کی طرزِدلنوازی، یہ عشق کی سب کرشمہ سازی بجز فریبِ نظر نہیں کچھ، بھلا متاعِ حباب کیا ہے (سرور)
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #199 precious_pearl میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ برائے مہربانی آپ تعارف کے زمرے میں جا کر اپنا مختصر سا تعارف تو دیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔ امید ہے آپ یہاں آ کر بہت لطف اندوز ہوں گے۔
precious_pearl میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ برائے مہربانی آپ تعارف کے زمرے میں جا کر اپنا مختصر سا تعارف تو دیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔ امید ہے آپ یہاں آ کر بہت لطف اندوز ہوں گے۔
precious_pearl محفلین ستمبر 30، 2007 #200 یہ کیسا ابر دل پر چھا گیا ہے اداسی روح تک برسا گیا ہے ذرا یہ برف کا کہسار دیکھو کہ جیسے آئنیہ پتھرا گیا ہے ذرا یہ سوختہ اشجار دیکھو کوئی غم ہے جو ان کو کھا گیا ہے بس اب یہ دوستی ہے عمر بھر کی وہ مجھ سے ہی مجھے ملواگیاہے
یہ کیسا ابر دل پر چھا گیا ہے اداسی روح تک برسا گیا ہے ذرا یہ برف کا کہسار دیکھو کہ جیسے آئنیہ پتھرا گیا ہے ذرا یہ سوختہ اشجار دیکھو کوئی غم ہے جو ان کو کھا گیا ہے بس اب یہ دوستی ہے عمر بھر کی وہ مجھ سے ہی مجھے ملواگیاہے