بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید صادق

محفلین
یادِ ایامے، کوئی وجہِ پریشانی تو تھی
آنکھ یوں خالی نہ تھی، اس میں حیرانی تو تھی

شاعر: خورشید رضوی
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی کیا جینے میں جینا ہے بغیر ان کے ادیب
شمع گل کر دی گئی، باقی دھواں رہنے دیا

(ادیب سہارنپوری)
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ کبھی مہر، کبھی ماہ، کبھی دن، کبھی رات
اتنی کثرت کو مرے ذوق نے وحدت دے دی

مجھ سے کافر پہ فرشتے کا اترنا ہی غضب
پھر ستم یہ، اسے انسان کی سیرت دے دی

(احمد ندیم قاسمی)
 

محمد وارث

لائبریرین
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لٹا دیا

جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد تھی دل کو وہ شبنم سو میں نے آنکھ میں
اِک سمندر بھر لیا چشمِ تر کی یاد میں
(ناہید ورک)
 

نوید صادق

محفلین
اب وہ راتیں نہ وہ باتیں نہ ملاقاتیں ہیں
محفلیں خواب کی صورت ہوئیں ویراں کیا کیا

شاعر: اختر شیرانی
 

الف عین

لائبریرین
یہ بھی تمھاری ایک ادا ہے رشتے باندھو اور توڑو
کاش کوئ سمجھائے تم کو، عشق میں کیا گہرائ ہے

عزیز اندوری
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو سر گشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے
ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سفر بھی کتنا طویل ہے،یہاں وقت کتنا قلیل ہے
کیا لوٹ کر کوئی آئے گا،جو گذر گیا،سو گذر گیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top