اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو (ناچیز)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 21، 2007 #161 اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو (ناچیز)
شمشاد لائبریرین ستمبر 21، 2007 #162 وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی مِلنا پڑتا تھا اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اُٹھاؤں کس کے لیے (ناصر کاظمی)
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی مِلنا پڑتا تھا اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اُٹھاؤں کس کے لیے (ناصر کاظمی)
عمر سیف محفلین ستمبر 21، 2007 #163 یہ سال طول مسافت سے چور چور گیا یہ ایک سال تو گزرا ہے اک صدی کی طرح
شمشاد لائبریرین ستمبر 21، 2007 #164 حدِامکاں سے پرے خواب نگر ہوتا ہے نیند کا باسی بھی بیدار ادھر ہوتا ہے (فاخرہ بتول)
الف عین لائبریرین ستمبر 22، 2007 #165 یارو میں اس نظر کی بلندی کو کیا کروں سایہ بھی اپنا دیکھتا ہوں آسمان پر شکیب جلالی
شمشاد لائبریرین ستمبر 22، 2007 #166 رہنا تھا مجھ کو تیری نظر کے کمال میں لیکن میں دن گزار رہی ہوں زوال میں (ناہید ورک)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 23، 2007 #167 نا مرادی کا یہ عالم بھی تو اے دل نہ رہے ہم تو اب ترکِ تعلق کے بھی قابل نہ رہے جو بھی ہو صاحبِ محفل وہی کہتا ہے فراز کہ وہ اٹھ جائے جو محفل سے تو محفل نہ رہے
نا مرادی کا یہ عالم بھی تو اے دل نہ رہے ہم تو اب ترکِ تعلق کے بھی قابل نہ رہے جو بھی ہو صاحبِ محفل وہی کہتا ہے فراز کہ وہ اٹھ جائے جو محفل سے تو محفل نہ رہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 23، 2007 #168 یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ (ساحر لدھیانوی)
یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ (ساحر لدھیانوی)
عمر سیف محفلین ستمبر 24، 2007 #169 نہ ذات میں کوئی منزل، نہ کائنات میں ہے سفر کروں تو کہاں، میرا کوئی جادہ نہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #170 نشے میں محبت کے ڈوبی رہوں ان آنکھوں کو ایسا نظارہ تو دے چمکتی رہوں میں زمیں پر سدا مجھے یاد کا وہ ستارہ تو دے (ناہید ورک)
نشے میں محبت کے ڈوبی رہوں ان آنکھوں کو ایسا نظارہ تو دے چمکتی رہوں میں زمیں پر سدا مجھے یاد کا وہ ستارہ تو دے (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 25، 2007 #171 یہ ہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے اب یہ ہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #172 یہ تو اندھیر سے ہے بہت ہی مانوس آنکھ اب روشنی دیکھے گی تو ڈرجائے گی (فاخرہ بتول)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 26، 2007 #173 یہ محفل تری اہلِ محفل ترے ہمارا تھا کیا، ہم تو آ کر چلے یہ کیا آج چارہ گروں کو ہوا دوا کی بجائے دعا کر چلے نوا سنج سارا قفس ہے فراز یہاں تک تو ہم بے نوا کر چلے
یہ محفل تری اہلِ محفل ترے ہمارا تھا کیا، ہم تو آ کر چلے یہ کیا آج چارہ گروں کو ہوا دوا کی بجائے دعا کر چلے نوا سنج سارا قفس ہے فراز یہاں تک تو ہم بے نوا کر چلے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #174 ی۔۔وں بھ۔۔ی ہ۔وا ہے دوست، س۔۔رِِ ب۔۔زمِ آرزو احساس تھا اگر تو وہ خود میں کمی کا تھا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #175 اُداس ہونٹوں پہ مُسکراہٹ کے پھول آئیں تو جان لینا کہ دل کے اندر کی کچھ اُداسی بہت اُداسی میں ڈھل رہی ہے
اُداس ہونٹوں پہ مُسکراہٹ کے پھول آئیں تو جان لینا کہ دل کے اندر کی کچھ اُداسی بہت اُداسی میں ڈھل رہی ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #176 ی۔۔ہ ک۔۔ون س۔۔ی م۔ن۔۔زل ہے بتاؤ ت۔۔و خ۔۔دارا اس درجہ تو خود کو کبھی حیراں نہیں دیکھا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #177 اوروں کے پاس جا کے میری داستاں نہ پوچھ جو کچھ ہے میرے چہرے پہ لکھا ہوا بھی دیکھ
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #178 ہمیں اہلِ قفس کہہ کہہ کے یہ قصہ ڈراتے ہیں کہ بیرونِ قفس حیلہ نہ دانے کا نہ پانی کا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #179 اس حقیقت کو سمجھنے میں لٹایا کیا کچھ میرا دشمن میرا غم خوار نہیں ہو سکتا
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #180 ابھی تک مری خامشی کی صدائیں ہیں بکھری ہوئی جا بجا کہہ رہے ہو (ناہید ورک)