بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
نہ تیغ و سنگ سے میری اکائی ٹوٹے گی
مجھ آب جو کو سو بار ایک سے دو کر

عجب زمین ہے عبرت سرائے ہستی کی
ریاض کاٹے ہیں پچھتاوے خواہشیں بو کر

(ریاض مجید)
 

شمشاد

لائبریرین
راستہ میں کہیں کھڑا ہوگا
پھر خلاؤں میں تک رہا ہوگا

رہگذاروں میں آج بھی تنہا
کوئی دیوانہ گھومتا ہوگا
(احمد فواد)
 

شمشاد

لائبریرین
انتظارِ فصلِ گل میں کھو چکے آنکھوں کا نور
اور بہارِ باغ لیتی ہی نہیں آنے کا نام
(آنند نرائن ملا)
 

زینب

محفلین
اُس کو احساس دلایا ہے توملتا ہی نہیں

اجنبی تھ اتو مجھے روز ملا کرتا تھا

اب وہ مجھ سے میری ہر بات کے معنی پوچھے
جو میری سوچ کی تحریر لکھا کرتا تھا
 

زینب

محفلین
یہ بازی عشق کی بازی ہے جو چاہے لگا دو ڈر کس کا

گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top