یہ سچ ہے عقل نے مجھے پختگی تو دی مگر وہ مزا کہاں جو نادانوں میں تھا ۔۔
عمر سیف محفلین جنوری 14، 2009 #101 یہ سچ ہے عقل نے مجھے پختگی تو دی مگر وہ مزا کہاں جو نادانوں میں تھا ۔۔
شمشاد لائبریرین جنوری 14، 2009 #102 احوال بہت تنگ ہے اے کاش محبت اب دستِ تلطف کو مرے سر سے اُٹھا لے (میر)
الف عین لائبریرین جنوری 15، 2009 #103 یاد اس کی اتنی خوب نہیں میر باز آ نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا۔ میر
ن ناعمہ محفلین جنوری 15، 2009 #104 الف عین نے کہا: یاد اس کی اتنی خوب نہیں میر باز آ نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا۔ میر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ میرا پسندیدہ شعر ہے۔بہتتتتتتت شکریہ شئیر کرنے کا۔ واہ واہ۔
الف عین نے کہا: یاد اس کی اتنی خوب نہیں میر باز آ نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا۔ میر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ میرا پسندیدہ شعر ہے۔بہتتتتتتت شکریہ شئیر کرنے کا۔ واہ واہ۔
محمد نعمان محفلین جنوری 15، 2009 #105 ناعمہ نے کہا: یہ میرا پسندیدہ شعر ہے۔بہتتتتتتت شکریہ شئیر کرنے کا۔ واہ واہ۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آپ بھی ساتھ میں کوئی شعر بھی عرض فرما دیتیں ------------------------------------------------------- امیرؔ اک مصرعہ ترتب کہیں صورت دکھاتا ہے بدن میں خشک جب شاعر کے ہوتا ہے لہو برسوں ( امیرؔ مینائی )
ناعمہ نے کہا: یہ میرا پسندیدہ شعر ہے۔بہتتتتتتت شکریہ شئیر کرنے کا۔ واہ واہ۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آپ بھی ساتھ میں کوئی شعر بھی عرض فرما دیتیں ------------------------------------------------------- امیرؔ اک مصرعہ ترتب کہیں صورت دکھاتا ہے بدن میں خشک جب شاعر کے ہوتا ہے لہو برسوں ( امیرؔ مینائی )
عمر سیف محفلین جنوری 15، 2009 #106 نہیں ممکن کہ تم کو یاد نہ آئے یہ بھیگی شام تمھیں برسوں رُلائے گا ہمارے بعد دسمبر ۔۔
محمد نعمان محفلین جنوری 15، 2009 #107 رنج سے خوگر ہو انسان تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہو گئیں ( غالبؔ )
عمر سیف محفلین جنوری 15، 2009 #108 نہ خطرہ ہے خزاں کا اور نہ اُمیدِ بہارِ گُل نشیمن میں قفس جیسی فراغت ہو نہیں سکتی ۔۔
عمر سیف محفلین جنوری 15، 2009 #110 اپنے دیوان کو گلیوں میں لیے پھرتا ہوں ہے کوئی جو ہنرِ زخمِ نمائی لے لے ۔۔ اور اب اللہ حافظ ۔۔۔
شمشاد لائبریرین جنوری 15، 2009 #111 یہ قرب کیا ہے کہ تو سامنے اور ہے ہمیں شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی (فراز)
محمد نعمان محفلین جنوری 16، 2009 #112 یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ یوں فضا مہکی کہ بدلا مرے ہمراز کا رنگ ( فیض ؔ )
شمشاد لائبریرین جنوری 16، 2009 #113 گلے لگا کے جو سناتا تھا دل کی آہوں کو ترس رہا ہوں انہی کی حسین باہوں کو (شمیم جے پوری)
محمد نعمان محفلین جنوری 16، 2009 #114 وہ تو کچھ ہو ہی گئی تم سے محبت ورنہ ہم وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں
فرخ منظور لائبریرین جنوری 16، 2009 #115 نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل وہی آخر وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسیٰں وہی طہ ٰ (اقبال)
شمشاد لائبریرین جنوری 16، 2009 #116 ہاتھ سینے پہ جو رکھ دہ تو قرار آ جائے دل کے اجڑے ہوئے گلشن میں بہار آ جائے (عزیز کاشمیری)
محمد نعمان محفلین جنوری 18، 2009 #117 یہ عہد ترک محبت ہے کس لیے آخر سکون قلب ادھر بھی نہیں ادھر بھی نہیں ( فیض ؔ )
عین لام میم محفلین جنوری 18، 2009 #118 نہ دے تہمت ہمیں مد ہوشیوں کی ذرا پ۔۔ی ک۔۔ر عب۔۔ادت کر رہے ہ۔۔یں ساغر صدیقی
محمد نعمان محفلین جنوری 18، 2009 #119 نہ پوچھ معجزہ مدحت شہ کونین مرے قلم میں ہے جنبش پر ہما کی طرح ( سراج الدین ظفرؔ )
شمشاد لائبریرین جنوری 19، 2009 #120 حیرت سے تک رہا ہے جہانِ وفا مجھے تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے (ساغر نظامی)