بیت بازی

حجاب

محفلین
اُجالے اس قدر بے نور کیوں ہیں
کتابیں زندگی سے دور کیوں ہیں
کبھی یوں ہو کہ پتھر چوٹ کھائیں
یہ ہر دم آئینے ہی چور کیوں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بہار کا جوبن ہے یہ کیا نشاط کا رنگ
فسردہ میکدہ والے، اداس میخانے
(صوفی تبسم)
 

شمشاد

لائبریرین
یا ہاتھوں ہاتھ لو مجھے جیسے کہ جامِ مئے
یا تھوڑی دور ساتھ چلو میں نشے میں ہوں
(میر تقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
یارو مجھے معاف کرو میں نشے میں ہوں
اب دو تو جام خالی ہی دو میں نشے میں ہوں
(میر تقی میر)
 
Top