بیت بازی

نوید ملک

محفلین
یہ گھر نہیں کہ سن کے دستک بھی کوئی انسان در نہ کھولے
جو کوئی پوچھے بغیر دل میں اترنا چاہے تو کیا کرے دل
 

شمشاد

لائبریرین
لے کے ماضی کو جو حال آیا تو دل کانپ گیا
جب کبھی ان کا خیال آیا تو دل کانپ گیا
(نواز دیوبندی)
 

ظفری

لائبریرین
وقت وہ آگیا ہے اب ، میں بھی لبوں کو وا کروں
تجھ سے کوئی گلہ کروں، تیرا بھی سامنا کروں
 

شمشاد

لائبریرین
نہ چھیڑ نکہتِ باد بہاری جا راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہی حالات ابتدا سے رہے
لوگ ہم سے خفا خفا سے رہے

بے وفا تم کبھی نہ تھے لیکن
یہ بھی سچ ہے کہ بےوفا سے رہے
(جاوید اختر)
 

حجاب

محفلین
یہ میری آنکھیں اگر غمِ حیات چھپانے والی ہیں
تو پھر کہانیاں لوگوں نے کیوں بنا لی ہیں ۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن، کہ جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے
نظر چرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کفر و دیں کا فسانہ یہ ذکرِ دیر و حرم
عزیز ہے مگر ان کی توجیہات کے بعد
(شمیم جےپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
تیرا وصال اے میری دلربا نہیں میری قسمت تو کیا ہوا
میری مہ جبیں یہی کم ہے کیا تیری حسرتوں کا تو ساتھ ہے
(ندا فاضلی)
 
Top