بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
نیند آ چلی ہے انجمِ شامِ ابد کو بھی
آنکھ اہلِ انتظار کی اب تک لگی نہیں
(فراق گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
لے چلا جان میری روٹھ کے جانا تیرا
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن بھائی جی یہاں تو شعر “ ر ‘ سے دینا تھا۔ لگتا ہے “ حروف تہجی ۔۔۔۔۔ “ کے زمرے کا شعر ادھر پوسٹ ہو گیا۔
 

نوید ملک

محفلین
چلیں تو ر سے دوبارہ شروع کر دیتے ہیں

راکھ کو چھوتےڈرتا ہے وہ جس نے جلا کر راکھ کیا
شاید اپنی راکھ میں اب تک کوئی دبی چنگاری ہے
 

شمشاد

لائبریرین
يہ تو میں کيونکر کہوں تيرے خريداروں میں ہوں
تو سراپا ناز ہے میں ناز برداروں میں ہوں
(امیر مینائی)
 

شمشاد

لائبریرین
گل پھینکے ہے غیروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ براندازِ چمن کچھ ادھر بھی
(سودا)
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا بھی مجبور نہ کرنا ورنہ ہم کہہ دیں گے
او “ عالی “ پہ ہنسنے والے تو “ عالی “ بن جائے
(جمیل الدین عالی)
 

شمشاد

لائبریرین
اک اسی امید پہ ہیں سب دوست دشمن قبول
کیا جانے اس صدا روی میں کون کہاں مل جائے
(جمیل الدین عالی)
 

حجاب

محفلین
رقص کیا کبھی شور مچایا پہلی پہلی بارش میں
میں تھا میرا پاگل پن تھا پہلی پہلی بارش میں
 

فریب

محفلین
نہ کرتا ضبط میں نالہ تو پھر ایسا دھواں ہوتا
کہ نیچے آسماں کے اک نیا اور آسماں ہوتا

ابراہیم ذوق
 
Top