ان حسینوں کا لڑکپن ہی رہے یا اللہ ہوش آتا ہے تو آتا ہے ستانا دل کا
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #742 اف یہ سناٹا کہ آہٹ تک نہ ہو مخل زندگی میں اس قدر ہم نے سکوں پایا نہ تھا (قتیل شفائی)
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #744 اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد اس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا (جوش ملیح آبادی)
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #746 اک عشق کا غم آفت ، اور اس پہ یہ دل آفت یا غم نہ دیا ہوتا ، یا دل نہ دیا ہوتا
عمر سیف محفلین دسمبر 3، 2006 #747 اے دل وہ عاشقي کے فسانے کدہر گئے؟ وھ عمر کيا ہوئي ، وہ زمانے کدہر گئے؟ ويراں ہيں صحن و باغ، بہاروں کو کيا ہوا وہ بلبليں کہاں وہ ترانے کدہر گئے؟
اے دل وہ عاشقي کے فسانے کدہر گئے؟ وھ عمر کيا ہوئي ، وہ زمانے کدہر گئے؟ ويراں ہيں صحن و باغ، بہاروں کو کيا ہوا وہ بلبليں کہاں وہ ترانے کدہر گئے؟
نوید ملک محفلین دسمبر 3، 2006 #748 یونہی بس ڈھونڈتے پھرتے ہیںدہر میں اسکو کوئی کیا جانے کہ حماد کہاں ہوتا ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 3، 2006 #749 یاد اُس کی بھی ہوا سے باندھی ہے شاید اک جھولا سا ہمیں جس نے جُھلا رکھا ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 3، 2006 #751 اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے لٹ بھی چکے اور محبت وہی انداز پرانے مانگے
نوید ملک محفلین دسمبر 3، 2006 #752 یہ خواب ٹوٹیں تو کتنے عذاب لاتے ہیں عروسِ شب سے نہیں خواب گر سے پوچھا جائے
عمر سیف محفلین دسمبر 3، 2006 #755 یوں تو کرتے ہیں سبھی عشق کی رسمیں پوری دودھ کی نہر نکالے کوئی کوہساروں سے
نوید ملک محفلین دسمبر 3، 2006 #756 یاد کرتا ہوں تجھے یاد آتی ہی نہیں کیسے آئے وہ چیز بھلا جو جاتی ہی نہیں
عمر سیف محفلین دسمبر 3، 2006 #757 نہ جانےکیا اڑا لیتا ہے کوئی آنکھوں آنکھوں میں نظرملتے ہی اِک شے کی کمی معلوم ہوتی ہے
نوید ملک محفلین دسمبر 4، 2006 #758 یہ کیسا گریہ و ماتم یہاں بپا ہے کہ دل ہر اِک یوم کو یومِ عزا سمجھتا ہے
نوید ملک محفلین دسمبر 4، 2006 #760 یہ اچھا ہے کہ آپس کے بھرم نہ ٹوٹنے پائیں کبھی بھی دوستوں کو آزما کر کچھ نہیں ملتا (وصی شاہ)