اس خوف سے وہ ساتھ نبھانے کے حق میں ہے کھو کر مجھے، یہ لڑکی کہیں دکھ سے نہ مر جائے
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #721 اس خوف سے وہ ساتھ نبھانے کے حق میں ہے کھو کر مجھے، یہ لڑکی کہیں دکھ سے نہ مر جائے
حجاب محفلین دسمبر 1، 2006 #726 اب کس سے کہیں اور کون سنے جو حال تمھارے بعد ہوا ۔۔۔۔۔ اس دل کی جھیل سی آنکھوں میں اک خواب بہت برباد ہوا ۔۔۔۔۔۔
اب کس سے کہیں اور کون سنے جو حال تمھارے بعد ہوا ۔۔۔۔۔ اس دل کی جھیل سی آنکھوں میں اک خواب بہت برباد ہوا ۔۔۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #727 اے دردِ محبت کچھ تو ہی بتا اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا ہم میں ہیں دلِ بیتاب نہاں یا آپ دلِ بیتاب ہیں ہم (شاد عظیم آبادی)
اے دردِ محبت کچھ تو ہی بتا اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا ہم میں ہیں دلِ بیتاب نہاں یا آپ دلِ بیتاب ہیں ہم (شاد عظیم آبادی)
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #728 میری اڑان کے آگے ہے کس قدر بے بس یہ آسماں جو ستاروں کا جال رکھتا ہے
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #729 یادوں میں ہماری کبھی وہ بھی کھوئے ہوں گے کھلی آنکھوں سے کبھی وہ بھی سوئے ہوں گے
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #730 یہ سال طول مسافت سے چور چور گیا یہ ایک سال تو گزرا ہے اک صدی کی طرح
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #731 حالِ دل میں نے جو دنیا کو سنانا چاہا مجھ کو ہر شخص نے دل اپنا دکھانا چاہا (قرار نوری)
عمر سیف محفلین دسمبر 2، 2006 #733 نہ تھا اپنی ہی قسمت میں طلوعِ مہر کا جلوہ سحر ہو جائے گی شامِ غریباں ہم نہیں ہونگے
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #734 یہ کوئی خوف ہے تجھ پہ کہ نشہ طاری ہے سکوتِ شب تری آواز کتنی بھاری ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 2، 2006 #735 یہ بھی شاید زندگی کی اک ادا ہے دوستو جس کو ساتھی مل گیا وہ اور تنہا ہوگیا
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #736 ایسے حالات کا ادراک نہیں تھا پہلے یوں گریبان میرا چاک نہیں تھا پہلے
عمر سیف محفلین دسمبر 2، 2006 #737 یہ تیری توجہ کا ہے اعجاز کہ مجھ سے ہر شخص تیرے شہر کا برہم ہے میری جاں
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #738 نہ کرنا زعم اس کا طرزِ استدلال ایسا ہے کہ نقشِ سنگ کو تحریرِ موجِ آب کر دے گا
فریب محفلین دسمبر 2، 2006 #739 اتنا تو بتا دے مجھے اے ناصحِ مشفق دیکھا ہے کہ اس ماہ لقا کو نہیں دیکھا داغ
نوید ملک محفلین دسمبر 2، 2006 #740 اب تک وہ آنکھیں میری آنکھوں میں جاگتی ہیں جن آنکھوں نے خواب کو مجھ میں آئینہ بند کیا