بیت بازی

عمر سیف

محفلین
لاکھ پلکوں کو جھکاؤ، لاکھ گھونگٹ میں چھپو
سامنا ہو کر رہے کا دل کے موہن چور سے
(منیر نیازی)
 

عمر سیف

محفلین
نہ میں پاس اُس کو بلا سکا، نہ میں دل کی بات سنا سکا
وہ ہنسی ہنسی میں ہی چل دیا، کہ میں ہاتھ تک نہ ہلا سکا
 

پاکستانی

محفلین
اَلیسَ وعدتَّنی یا قلبُ عنِّی
اِذا ما تُبتُ عن لیلیٰ تتُوبُ
فَھَا اَنا تائبٌ عن حُبِ لیلیٰ
فَمَا لک کُلَّما ذُکِرت تذُوبُ

(ترجمہ)
اے دل! کیا تو نے میرے ساتھ وعدہ نہیں کیا تھا
کہ جب میں لیلی (کے عشق) سے توبہ کر لوں گا تو تُو (بھی) توبہ کر لے گا
بس (اب) میں (تو) لیلی کی محبت سے تائب (ہو گیا) ہوں
اب تجھے کیا ہے کہ جب بھی اس کا ذکر چِھڑتا ہے تُو پگھل پگھل جاتا ہے
 

پاکستانی

محفلین
فَمَا لک کُلَّما ذُکِرت تذُوبُ

اَلیسَ وعدتَّنی یا قلبُ عنِّی
اِذا ما تُبتُ عن لیلیٰ تتُوبُ
فَھَا اَنا تائبٌ عن حُبِ لیلیٰ
فَمَا لک کُلَّما ذُکِرت تذُوبُ

(ترجمہ)
اے دل! کیا تو نے میرے ساتھ وعدہ نہیں کیا تھا
کہ جب میں لیلی (کے عشق) سے توبہ کر لوں گا تو تُو (بھی) توبہ کر لے گا
بس (اب) میں (تو) لیلی کی محبت سے تائب (ہو گیا) ہوں
اب تجھے کیا ہے کہ جب بھی اس کا ذکر چِھڑتا ہے تُو پگھل پگھل جاتا ہے​
 

پاکستانی

محفلین
یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئ ہیں
جب ان کی یخ بستگی پرکھنا، تمازتیں بھی شمار کرنا
 

شمشاد

لائبریرین
حق وفا کا جو ہم جتانے لگے
آپ کچھ کہہ کے مسکرانے لگے

ہم جو جینا پڑے گا فرقت میں
وہ اگر ہمت آزمانے لگے
(الطاف حسین حالی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تم آئے نہ چین آیا نہ موت آئی شبِ وعدہ
دلِ مضطر تھا میں تھا اور تھیں بےتابیاں میری
(فیاض ہاشمی)
 
Top