ایک ایک کرتے ہوئے جاتے ہیں تارے روشن میری منزل کی طرف تیرے قدم آتے ہیں
پاکستانی محفلین دسمبر 13، 2006 #801 ایک ایک کرتے ہوئے جاتے ہیں تارے روشن میری منزل کی طرف تیرے قدم آتے ہیں
نوید ملک محفلین دسمبر 14، 2006 #802 نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں چراغ ہم نے جلائے ہوا کے رستے میں (حبیب جالب)
نوید ملک محفلین دسمبر 14، 2006 #804 لمحہ لمحہ خواب دکھائے سوسو تعبیر کرے لذت کم آزار بہت ہے جس کا نام جوانی ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 14، 2006 #805 یوں تو اک پھول کی پتی سے بہل جاتا ہے دل میں مچل جاؤں تو صحرا کا کھلونا مانگوں
عمر سیف محفلین دسمبر 14، 2006 #807 ناشناسی دہر کی تنہا ہمیں کرتی گئی ہوتے ہوتے ہم زمانے سے جدا ہوتے گئے
نوید ملک محفلین دسمبر 14، 2006 #810 یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی اس دشت میں اِک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگی
عمر سیف محفلین دسمبر 16، 2006 #813 یہ دل کا روگ، یہ چاہت خدا کسی کو نہ دے بری بلا ہے محبت خدا کسی کو نہ دے
نوید ملک محفلین دسمبر 16، 2006 #814 یہ اداس اداس سے بام و در ، یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر چلو ہم نہیں نہ سہی ، مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو
پاکستانی محفلین دسمبر 17، 2006 #815 وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا
نوید ملک محفلین دسمبر 17، 2006 #817 اس دنیا میں کب کسی کا درد اپناتے ہیں لوگ رخ ہوا کا دیکھ کر اکثر بدل جاتے ہیں لوگ
عمر سیف محفلین دسمبر 18، 2006 #818 گر دے گیا دغا ہمیں طوفان بھی قتیل ساحل پہ کشتیوں کو ڈبویا کریں گے ہم
نوید ملک محفلین دسمبر 18، 2006 #819 مزا برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آ بیٹھو وہ برسوں میں کہیں برسیں یہ برسوں سے برستی ہیں