بیت بازی

پاکستانی

محفلین
نکل اے دِ لربا گھر سوں کہ وقت بے حجابی ہے
چمن میں چل بہار نسترن ہے ماہتابی کا

آج گل گشت چمن کا وقت ہے اے نو بہار
بادہ گل رنگ سوں ہر بام گل لبریز ہے
ولی دکنی
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سے اب کہیں لے چل خیالِ یار مجھے
چمن میں راس نہ آئے گی یہ بہار مجھے
(عزیز وارثی)
 

پاکستانی

محفلین
یاد کرنا ہر گھڑی اُس یار کا
ہے وظیفہ مجھ دل بیمار کا

شغل بہتر ہے عشق بازی کا
کیا حقیقی و کیا مجازی کا
ولی دکنی
 

شمشاد

لائبریرین
اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
(بہزاد لکھنوی)
 

الف عین

لائبریرین
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں
زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
خلیل الرحمٰن اعظمی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھکو لوٹا دو وہ بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی، وہ بارش کا پانی
(سدرشن فاخر)
 

عمر سیف

محفلین
یہ میری نظر کا کمال ہے کہ میری نظر کا جمال ہے
تجھے شعر شعر میں سوچنا، سرِبام و در تجھے ڈھونڈنا
 
Top