بیت بازی

نوید ملک

محفلین
وہی ہوا نا بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے
کوئی بھی رت ہو نہ چاہتوں کو زوال ہوگا یہ طے ہوا تھا
 

الف عین

لائبریرین
آنکھ سے آنکھ نہ جوڑ کے دیکھو سوئے اُفق اے ہم سفرو!
لاکھوں رنگ نظر آئیں گے، تنہا تنہا دیکھو تم!
بانی مرحوم
 

حجاب

محفلین
اتنی مدّت بعد ملے ہو کن سوچوں میں گُم پھرتے ہو
اتنے خائف کیوں رہتے ہو ہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھ کو جام سمجھ بیٹھا تھا انجانے میں
ساقیا ہوش کہاں تھا تیرے دیوانے میں
(شمیم شاہ آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے پھر تاخیر ہو گئی کہ حجاب مجھ سے پہلے آ گئیں۔ کوئی بات نہیں میں شعر میں حجاب لے آتا ہوں۔

وہ بےحجاب جو پی کے کل شراب آیا
اگرچہ مست تھا میں پر مجھے حجاب آیا
(بہادر شاہ ظفر)
 

حجاب

محفلین
ایک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیں
ہم گردشِ دوراں سے بڑی چال چلیں ہیں
جلنا تو چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لاکھوں کی سنا تم نے تقدیر سنواری ہے
مجھ سے یہی کہہ دیتے اب کہ تیری باری ہے
(سید شفاز شاہ چستی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رنگِ بہارِ عالم ہے کیا فکر ہے تجھ کو اے ساقی
محفل تو تیری سونی نہ ہوئی کچھ اٹھ بھی گئے کچھ آ بھی گئے
(مجاز لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ احترامِ جنوں ہے کہ سی لیا دامن
وگرنہ اک تماشہ سا کُو بہ کُو کرتے
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ خوفِ برق نہ خوفِ شرر لگے ہے مجھے
خود اپنے باغ کے پھولوں سے ڈر لگے ہے مجھے
(ملک زادہ ‘منظور‘ احمد)
 
Top