بیت بازی

عمر سیف

محفلین
نہ فنا میری نہ بقا میری، مجھے اے شکیل نہ ڈھونڈئیے
میں کسی کا حسنِ خیال ہوں، مرا کچھ وجود عدم نہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



نہ رہا جنونِ رُخِ وفا، یہ رَسن ، یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جُرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گناہگار چلے گئے


صاحبِ کلام : فیض احمد فیض



 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس کے سوگ میں شوریدہ حال پھرتا ہوں
وہ کون شخص تھا ایسا کہ مر گیا مجھ میں
(رضی اختر شوق)
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کچھ ان کی جفائیں بھی تو شامل ہیں ‘ شمیم‘
بے وفائی کی جو تہمت میرے سر آئی ہے
(شمیم جےپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی میری طرح
(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھندلکا سا جو ہے اُس کو غنیمت جانو
دیکھنا پھر کوئی صورت نہ سجھائی دے گی
(انور مسعود)
 

ظفری

لائبریرین

یادوں کا ایک ، جھونکا آیا ہم سے ملنے ، برسوں بعد
پہلے اتنا ، روئے نہیں تھے ، جتنا روئے ، برسوں بعد​
 

حجاب

محفلین
دیکھا اُسے تو دل نے کہا شعر کہہ بھی دو
مدت کے بعد مشورہ اچھا لگا مجھے
لہجے میں اعتماد ہنسی میں کھنک بہت
تسخیر کر گئی ہے کسی کی ادا مجھے ۔
 
Top