بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں اک حسیں سا خواب ہے کہیں جاں لیوا عذاب ہے
(راجیش ریدی)
 

حجاب

محفلین
یادوں‌ کے سب دیپ بجھا کر شام پڑے سو جانے والا
رات گئے تک جاگ رہا تھا پہلی پہلی بارش میں ۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


نئی لکھاری نسل ہماری جانے کیوں جلدی میں ہے
صبح کو پیدا ہونے والے شام کو شہرت مانگتے ہیں


کلام : شوکت ہاشمی


 

خرم

محفلین
نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پہ وہ پہلی اجارہ داری
گرفت کرتے ہیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے پہلے

فیض
 

wahab49

محفلین
نظروں کی دھوپ دیر تلک مجھ پہ رھی تھی
شاید اسی کی دین سے کندن بنا ھوں میں

نامعلوم​
 

شمشاد

لائبریرین
نظر ملا نہ سکے اس سے اس نگاہ کے بعد
وہی ہے حال ہمارا جو ہو گناہ کے بعد
(کرشن بہاری نور)
 

حجاب

محفلین
یہ اداس اداس سے بام و در یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر
چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی بہت ہے کہ دل اس کو ڈھونڈ لایا ہے
کسی کے ساتھ سہی وہ نظر تو آیا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

حجاب

محفلین
شمشاد صاحب شعر و سے لکھنا تھا۔

وحشت میں ہر نقشہ الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے لیلیٰ نظر آتا ہے ۔
 

حجاب

محفلین
نظر نظر بے قرار سی ہے نفس نفس پراسرار سا ہے
میں جانتا ہوں کہ تم نہ آؤ گے پھر بھی کچھ انتظار سا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و سے تو شعر تب دیتا اگر مجھے دیر نہ ہوتی لیکن جب ضبط آنلائن ہوں تو پھر میرے باری ہمشہ دیر ہو جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات
(فیض احمد فیض)
 
Top