نہ تیرا خدا کوئی اور ہے، نہ میرا خدا کوئی اور ہے یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا ، یہ معاملہ کوئی اور ہے
ظ ظفری لائبریرین فروری 26، 2007 #1,121 نہ تیرا خدا کوئی اور ہے، نہ میرا خدا کوئی اور ہے یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا ، یہ معاملہ کوئی اور ہے
شمشاد لائبریرین فروری 26، 2007 #1,122 يہ جلوہ گاہ ناز تماشائيوں سے ہے رونق جہاں کي انجمن آرائيوں سے ہے (شکيب جلالي)
سیدہ شگفتہ لائبریرین فروری 27، 2007 #1,123 یہ بھی ممکن ہے کہ اِک دن وہ پشیماں ہو کر تیرے پاس آئے زمانے سے کنارہ کر لے صاحبِ کلام : احمد فراز
عمر سیف محفلین فروری 27، 2007 #1,124 یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں
شمشاد لائبریرین فروری 27، 2007 #1,125 نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا (چچا)
حجاب محفلین فروری 27، 2007 #1,126 ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے جس سے ملیئے اُسے خفا کیجیئے مجھکو عادت ہے روٹھ جانے کی آپ مجھے منا لیا کیجیئے ۔۔۔۔
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے جس سے ملیئے اُسے خفا کیجیئے مجھکو عادت ہے روٹھ جانے کی آپ مجھے منا لیا کیجیئے ۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین فروری 27، 2007 #1,127 یہ بتا دے مجھے زندگی پیار کی راہ کے ہمسفر کس طرح بن گئے اجنبی یہ بتا دے مجھے زندگی (جاوید اختر)
عمر سیف محفلین فروری 28، 2007 #1,128 یہ زمیں آسمانوں کی چھوتی ہوئی اور مجبور، لاچار انسان ہے (بشیر بدر)
نوید ملک محفلین فروری 28، 2007 #1,129 یوں بھی تبدیل بہاروں میں خزاں ہو جاتی اپنے دامن سے وہ چہرے پہ ہوا کر دیتا
شمشاد لائبریرین فروری 28، 2007 #1,130 اپنا انجام تو معلوم ہے سب کو پھر بھی اپنی نظروں میں ہر انسان سکندر کیوں ہے (سدرشن فاخر)
نوید صادق محفلین مارچ 1، 2007 #1,131 یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں (ساغر صدیقی)
سیدہ شگفتہ لائبریرین مارچ 1، 2007 #1,132 نئے زمانے کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے ، نڈھال یادیں تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا
شمشاد لائبریرین مارچ 1، 2007 #1,133 اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی (قتیل شفائی)
نوید صادق محفلین مارچ 1، 2007 #1,134 یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا (جون ایلیا)
سیدہ شگفتہ لائبریرین مارچ 1، 2007 #1,135 اک ایسے عالمِ وارفتگی سے گذرا ہوں جہاں سمیٹتا خود کو تو میں بکھر جاتا کلام : سلیم کوثر
نوید صادق محفلین مارچ 1، 2007 #1,136 اس کا گھر پوچھتے پھرنے کی ضرورت ہی نہیں لوگ بیٹھے ہوئے مل جائیں گے دیوار کے پاس (انور شعور)
شمشاد لائبریرین مارچ 1، 2007 #1,137 آ دیکھ مجھ سے روٹھنے والے تیرے بغیر دن بھی گزر گیا میری شب بھی گزر گئی (باقی صدیقی)
شمشاد لائبریرین مارچ 1، 2007 #1,138 شعر پہنچنے میں تاخیر ہو گئی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفر میں راہ کی آشوب سے نہ ڈر جانا پڑے جو آگ کا دریا تو پار کر جانا (عالم تاب تشنہ)
شعر پہنچنے میں تاخیر ہو گئی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفر میں راہ کی آشوب سے نہ ڈر جانا پڑے جو آگ کا دریا تو پار کر جانا (عالم تاب تشنہ)
بدتمیز محفلین مارچ 1، 2007 #1,139 مشرق سے ہوا مغرب کو جا رہی ہے مشرق سے ہوا مغرب کو جا رہی ہے نسو پھجو بےوقوفوں آندھی آ رہی ہے
نوید صادق محفلین مارچ 1، 2007 #1,140 ایک ایک ستارہ مری آواز پہ بولا میں اتنی بلندی سے وہاں تک نہیں آتا (رام ریاض)