بیت بازی

الف عین

لائبریرین
ک اک ورق ہے آبِ زر تیری غزل کا منیرؔ
جب یہ کتاب ہو چکے جا کے دکھانا تب اسے
منیر نیازی
 

شمشاد

لائبریرین
عجب ہیں رسمِ گاہِ زندگی کے یہ انداز
اسی نے وار کیا جس نے بےشپر جانا
(عالم تاب تشنہ)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ غبار میں نہ گلاب میں مجھے دیکھنا
میرے درد کی آب و تاب میں مجھے دیکھنا
(ادا جعفری)
 

شمشاد

لائبریرین
بادل کو کیا خبر کہ بارش کی چاہ میں
کتنے بلند و بالا شجر خاک ہو گئے
(پروین شاکر)
 

ظفری

لائبریرین
یہ جہا‌ں نورد کی داستاں ، یہ فسانہ ڈولتے سائے کا
میرے سربریدہ خیال ہیں کہ دھواں ہے سونی سرائے کا
 

شمشاد

لائبریرین
اشک پینے کا ہنر سیکھ لو ہم سے آ کر
جذبہ دل کو نگاہوں سے ہویدا نہ کرو
(کامران نجمی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تم آئے نہ چین آیا نہ موت آئی شبِ وعدہ
دلِ مضطر تھا میں تھا اور تھی بیتابیاں میری
(فیاض ہاشمی)
 

ظفری

لائبریرین
اکیلا دن ہے کوئی ، اور نہ تنہا رات ہوتی ہے
میں جس پل سے گذرتا ہوں محبت ساتھ ہوتی ہے
 
Top