بیت بازی

نوید صادق

محفلین
یہ زخم اسودگان فن بھی کیا درویش سیرت ہیں
اجالے بانٹتے ہیں، خود دیا گھر میں نہیں رکھتے

شاعر: محشر بدایونی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ احترامِ جنوں ہے کہ سِی لیا دامن
وگرنہ اک تماشا سا کُو بہ کُو کرتے
(حمایت علی شاعر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کریں یا وہ کریں ایسا کریں ویسا کریں
زندگی دو دن ہے دو دن میں ہم کیا کریں
(نذیر بنارسی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں اگر ہو تو جانِ من کوئی کافر نہ رہے
معجزہ تیرے وعدے کا وفا ہو جانا
(قتیل شفائی)
 
Top