بیت بازی

عمر سیف

محفلین
خوشبو کی اداسی کو چھپا جاتی ہے خوشبو
اڑتا ہے کوئی رنگ تو چھپا جاتی ہے خوشبو

اور اللہ حافظ۔ ٹائم ختم۔
 

شمشاد

لائبریرین
دیا اقبال نے ہندی مسلمانوں کو سوز اپنا
یہ اک مردِ تن آساں تھا، تن آسانوں کے کام آیا
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تاخیر ہو گئی

وہ شے کچھ اور ہے کہتے ہیں جانِ پاک جسے
یہ رنگ و نم، یہ لہو، آب و ناں کی ہے بیشی
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ضبط ہی مان نہیں تھے اب آپ بھی مل گئے ہیں تو میرا تو نمبر ہی نہیں آتا کہ آپ لوگوں کے اشعار پہلے آ جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پیرانِ کلیسا و حرم، اے وائے مجبوری
صلہ ان کی کدوکاوش کا ہے سینوں کی بے نوری
(علامہ)
 

عمر سیف

محفلین
یہی آن تھی میری زندگی، لگی آگ دل میں تو اُف نہ کی
جو جہاں میں کوئی نہ کر سکا وہ کمال کر کے دیکھا دیا
 
Top