یادوں کی الماری کھولے بیٹھا تھا ایک اندھیرے کمرے میں بوڑھا لڑکا شاعر: علامہ طالب جوہری
نوید صادق محفلین مارچ 11، 2007 #1,321 یادوں کی الماری کھولے بیٹھا تھا ایک اندھیرے کمرے میں بوڑھا لڑکا شاعر: علامہ طالب جوہری
شمشاد لائبریرین مارچ 11، 2007 #1,322 ایک سر مستی و حیرت ہے سراپا تاریک ایک سر مستی و حیرت ہے تمام آگاہی (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 11، 2007 #1,323 یوں حوصلہ دل نے ہارا کب تھا سرطان میرا ستارا کب تھا لازم تھا گزرنا زندگی سے بِن زہر پیئے گزارا کب تھا
یوں حوصلہ دل نے ہارا کب تھا سرطان میرا ستارا کب تھا لازم تھا گزرنا زندگی سے بِن زہر پیئے گزارا کب تھا
شمشاد لائبریرین مارچ 11، 2007 #1,324 امینِ راز ہے مردانِ حُر کی درویشی کہ جبرئیل سے ہے اس کو نسبتِ خویشی (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 11، 2007 #1,325 یہ زندگی کسی گونگے کا خواب ہے بیٹا سنبھل کر چلنا کہ رستہ خراب ہے بیٹا ہمارا نام لکھا ہے پُرانے قلعوں پر مگر ہمارا مقدر خراب ہے بیٹا
یہ زندگی کسی گونگے کا خواب ہے بیٹا سنبھل کر چلنا کہ رستہ خراب ہے بیٹا ہمارا نام لکھا ہے پُرانے قلعوں پر مگر ہمارا مقدر خراب ہے بیٹا
شمشاد لائبریرین مارچ 11، 2007 #1,326 ضبط بھائی یہ کس کا کلام ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے حلقہ درویشاں وہ مردِ خدا کیسا ہو جس کے گریباں میں ہنگامہ رستا خیز (علامہ)
ضبط بھائی یہ کس کا کلام ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے حلقہ درویشاں وہ مردِ خدا کیسا ہو جس کے گریباں میں ہنگامہ رستا خیز (علامہ)
الف عین لائبریرین مارچ 12، 2007 #1,327 آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو ناصر
شمشاد لائبریرین مارچ 12، 2007 #1,328 وہ صوفی کہ تھا خدمتِ حق میں مرد محبت میں یکتا، حمیت میں فرد (علامہ)
نوید صادق محفلین مارچ 12، 2007 #1,330 یہی چنار یہی جھیل کا کنارہ تھا یہیں کسی نے مرے ساتھ دن گزارا تھا شاعر: مقبول عامر
عمر سیف محفلین مارچ 12، 2007 #1,331 اپنی سانسیں بیچ کر میں نے جسے آباد کی وہ گلی جنت تو اب بھی ہے مگر شدّاد کی
نوید صادق محفلین مارچ 12، 2007 #1,332 یہ کون قریب آ رہا ہے خود میرے ہی نقش پا پہ چل کر شاعر: رئیس امروہوی
عمر سیف محفلین مارچ 12، 2007 #1,333 رواں دواں ہیں سفینے تلاش میں جس کی وہ اک شکستہ کنارا ہے اور کچھ بھی نہیں
نوید صادق محفلین مارچ 12، 2007 #1,334 نفس کی رو میں کوئی پیچ و تاب دریا تھا گیا ہے وادی جاں سے رواں دواں کیا کیا شاعر: عزیز حامد مدنی
عمر سیف محفلین مارچ 12، 2007 #1,335 اس کی محفل میں وہی سچ تھا وہ جو کچھ بھی کہے ہم بھی گونگوں کی طرح ہاتھ اُٹھا دیتے تھے
نوید صادق محفلین مارچ 12، 2007 #1,336 یہ سمجھتا ہے ہر آنے والا میں نہ آوں تو تماشا ہی نہ ہو شاعر: انور شعور
عمر سیف محفلین مارچ 12، 2007 #1,337 وہ ہمیں کوستا رہتا تھا زمانے بھر میں اور ہم اپنا کوئی شعر سنا دیتے تھے
نوید صادق محفلین مارچ 12، 2007 #1,338 یہ کہانی کا کون سا دن ہے بیٹھ جاتے ہیں آ کے شام سے لوگ شاعر: بیدل حیدری
عمر سیف محفلین مارچ 12، 2007 #1,339 گھر کی تعمیر میں ہم برسوں رہے ہیں پاگل روز دیوار اُٹھاتے تھے گرا دیتے تھے
نوید صادق محفلین مارچ 12، 2007 #1,340 یہ تو میں بھی جانتا ہوں، جس کا جو مقسوم ہے ہو ہی جائے گا کبھی شاداب صحرا، اور میں؟؟ شاعر: علامہ طالب جوہری
یہ تو میں بھی جانتا ہوں، جس کا جو مقسوم ہے ہو ہی جائے گا کبھی شاداب صحرا، اور میں؟؟ شاعر: علامہ طالب جوہری