یہ میرا تجربہ ہے حسن کوئی چال چلے بازیِ عشق کبھی مات نہیں ہوتی
نوید صادق محفلین مارچ 21، 2007 #1,402 یہ عجب زمانہ ہے، عشق کا کہیں کاروبار نہیں رہا وہی قیس و رانجھا، وہی ذکاء، کوئی تازہ کار نہیں رہا شاعر: ذکاء صدیقی
یہ عجب زمانہ ہے، عشق کا کہیں کاروبار نہیں رہا وہی قیس و رانجھا، وہی ذکاء، کوئی تازہ کار نہیں رہا شاعر: ذکاء صدیقی
عمر سیف محفلین مارچ 21، 2007 #1,403 اپنا کام ہے صرف محبت باقی اس کا کام جب چاہے وہ روٹھے ہم سے، جب چاہے من جائے
شمشاد لائبریرین مارچ 21، 2007 #1,404 یہ کون غزل خواں ہے پُرسوز و نشاط انگیز اندیشہ دانا کو کرتا ہے جنوں آمیز (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 21، 2007 #1,405 زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,406 نہ ہو گر آشنا نہیں ہوتا بُت کسی کا خدا نہیں ہوتا (سیماب اکبر آبادی)
الف عین لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,407 ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں جی خوش ہوا ہے راہ کو پُر خار دیکھ کر غالب
خاور بلال محفلین مارچ 22، 2007 #1,408 رات کا وقت ہے، مسجد بھی ہے قریب سنو لوگو! میں پیغامِ عمل لایا ہوں گھر میںجتنے بھی ہیں پرانے جوتے تم بھی بدل لائو، میںتو بدل لایا ہوں
رات کا وقت ہے، مسجد بھی ہے قریب سنو لوگو! میں پیغامِ عمل لایا ہوں گھر میںجتنے بھی ہیں پرانے جوتے تم بھی بدل لائو، میںتو بدل لایا ہوں
عمر سیف محفلین مارچ 22، 2007 #1,409 نسیم تیرے شبستاں سے ہو کے آئی ہے مری سحر میں مہک ہے، ترے بدن کی سی
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,410 نہ ایراں میں رہے باقی، نہ توراں میں رہے باقی وہ بندے فقر تھا جن کا ہلاکِ قیصر و کسرٰی (علامہ)
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,412 ہاں کس کو ہے میسر یہ کام کر گزرنا اک بانکپن سے جینا اک بانکپن سے مرنا (جگر مراد آبادی)
عمر سیف محفلین مارچ 22، 2007 #1,413 اجنبی سے نظر آئے تیرے چہرے کے نقوش جب تیرے حسن پہ میں نے نظر ثانی کی
خاور بلال محفلین مارچ 22، 2007 #1,414 آہ یہ ظالم تلخ حقیقت، جتنے بھی سفینے غرق ہوئے اکثر اپنی موج میںڈوبے، طوفاں سے ٹکرائے کم راہِ وفا میں ہر سو کانٹے، دھوپ زیادہ سائے کم لیکن اس پر چلنے والے، خوش ہی رہے پچھتائے کم
آہ یہ ظالم تلخ حقیقت، جتنے بھی سفینے غرق ہوئے اکثر اپنی موج میںڈوبے، طوفاں سے ٹکرائے کم راہِ وفا میں ہر سو کانٹے، دھوپ زیادہ سائے کم لیکن اس پر چلنے والے، خوش ہی رہے پچھتائے کم
خاور بلال محفلین مارچ 22، 2007 #1,416 معذرت! شمشاد بھائی کا شعر الف پر ختم ہوا تو لکھ دیا لیکن اس سے پہلے ضبط نے شعر داغ دیا سو اس کمی کو دور کرنے کیلئے ی سے شعر ضروری ہے یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم جہادِ زندگانی میںہیں یہ مردوںکی شمشیریں
معذرت! شمشاد بھائی کا شعر الف پر ختم ہوا تو لکھ دیا لیکن اس سے پہلے ضبط نے شعر داغ دیا سو اس کمی کو دور کرنے کیلئے ی سے شعر ضروری ہے یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم جہادِ زندگانی میںہیں یہ مردوںکی شمشیریں
عمر سیف محفلین مارچ 22، 2007 #1,417 نظر ان کی زباں ان کی، تعجب ہے کہ اس پہ بھی نظر کچھ اور کہتی ہے زباں کچھ اور کہتی ہے
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,418 یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو پیار کے زخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو (محسن نقوی)
خاور بلال محفلین مارچ 22، 2007 #1,419 وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا شباب جس کا ہے بے داغ، ضرب ہے کاری
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,420 یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے (بشیر بدر)